نیا بلدیاتی نظام ، پنجاب میں11 میٹرو پولٹین بنانے کی سفارش کردی گئی

لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام کے تحت صوبے میں11 میٹرو پولٹین بنانے کی سفارش کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی قائم کردہ کمیٹی کی جانب سے نئے بلدیاتی نظام کے تحت پنجاب میں 11 میٹرو پولٹین اور 25 ضلع کونسل بنانے کی سفارش کی گئی ہے ، اس حوالے سے تیار کردہ سفارشات کو منظوری کے لئے آئندہ ہفتے وزیراعظم عمران خان کو پیش کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سفارشات و تجاویز میں کہا گیا ہے کہ سیالکوٹ کو اس کی عالمی حیثیت کے پیش نظر میٹرو پولٹین کا درجہ دیا جائے ، گجرات کو بھی میٹرو پولٹین کا درجہ دینے کی سفارش کی گئی ہے اس کے علاوہ 9 ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر میٹرو پولٹین ہوں گی جب کہ نئے بلدیاتی نظام کے تحت پنجاب میں 25 ضلع کونسل ہوں گے جہاں ضلع ناظم اور میٹروپولٹین کے میئر کا انتخاب براہ راست اور جماعتی بنیادوں پر ہوگا۔

بتایا گیا ہے کہ نئے بلدیاتی نظام میں نیبر ہیڈ کونسل، ویلیج کونسل اور تحصیل کونسل کا نظام ہوگا جہاں نیبر ہیڈ کونسل اور ویلیج کونسل کا انتخاب غیر جماعتی بنیادوں پر ہوگا ، جس کے لیے ویلیج کونسل کی آبادی 10 سے 20 ہزار اور نیبر ہیڈ کونسل 15 سے 20 ہزار افراد کی آبادی پر مشتمل ہوگی جب کہ ویلیج کونسل کے ساتھ پنچائت کونسل کا نظام بھی قائم کیا جائے گا، 5 رکنی پنجائت کونسل کے ارکان کو ویلیج کونسل کا چیئرمین نامزد کرے گا ، جس میں گاؤں کی تمام برادریوں کی اہم شخصیات کو نمائندگی دی جائے گی ، اس کونسل کے ذمے صفائی، اسٹریٹ لائٹس، چوکیدارہ، اسکول اور چھوٹے تنازعات کو دیکھنا ہوگا اور اس کو معمولی نوعیت کے ٹیکس لگانے کا اختیاربھی ہوگا۔
تجاویز کے مطابق نیبر ہڈ کونسل اور ویلیج کونسل میں بزرگ شہریوں کے لئے ایک سیٹ رکھی جائے گی ، لاہورمیٹروپولٹین کارپوریشن میں نیبر ہیڈ کونسل کے بجائے ٹاؤن ہوں گے اور ٹاؤن کے میئرز کا انتخاب بھی براہ راست ہوگا تاہم ان تمام تجاویز پر عمل درآمد کا انحصار وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ان کی منظوری پر ہے جب کہ ان تمام سفارشات کو منظوری کے لئے آئندہ ہفتے وزیراعظم عمران خان کو پیش کیا جائے گا۔

Recent Posts

اگلا گھنٹہ اہم ہے، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد ڈی چوک پہنچے جہاں انھوں نے پولیس فورس،…

4 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے…

4 hours ago

سوات میں سفارتکاروں کے قافلے پر حملے میں ملوث 2 دہشتگرد مارے گئے

سوات(قدرت روزنامہ)مالم جبہ میں پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک…

5 hours ago

’بہن جی‘ کا امیج ختم کرنے کیلئے فلم ’ہیٹ اسٹوری 3‘ کی، ڈیزی شاہ کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ڈیزی شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے انڈسٹری میں…

5 hours ago

وزیراعظم اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، گورنر راج کی تردید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے جبکہ…

5 hours ago

ملک میں حلالہ سنٹرز قائم ہو چکے ہیں ، اپنے موبائل پر اشتہار بھی دیکھا ، اداکارہ نادیہ خان کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ حلالہ سنٹرز بن گئے…

5 hours ago