ہونڈا بائیکس کی قیمتوں میں پھر اضافہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رواں ماہ کے دوران ہونڈا بائیکس کی قیمتوں میں دوسری مرتبہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت ڈیڑھ لاکھ روپے ہوگئی۔پاکستان میں گاڑیوں کے حوالے سے سب سے بڑی ویب سائٹ پاک وہیلز کے مطابق تمام ہونڈا بائیکس کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت 5 ہزار روپے کے اضافے کے بعد ڈیڑھ لاکھ روپے تک جاپہنچی ہے۔ سی ڈی 70 کی پرانی قیمت 1 لاکھ 44 ہزار 900 روپے تھی۔جاپانی برینڈ ایٹلس ہونڈا کی دوسری مشہور ترین موٹر سائیکل سی جی 125 کی بات کی جائے تو اس کی نئی قیمت 2 لاکھ 22 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔
اس سے قبل سی جی 125, 2 لاکھ 14 ہزار 900 روپے میں دستیاب تھی۔ اسی طرح ہونڈا سی جی 125 ایس ای 2 لاکھ 65 ہزار 900 روپے جبکہ ہونڈا سی بی 150 ایف کی نئی قیمت 4 لاکھ 58 ہزار 900 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت 1 لاکھ 55 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر 1 لاکھ 60 ہزار 900 روپے جبکہ ہونڈا پرائیڈر کی قیمت 7 ہزار 400 روپے کے اضافے کے بعد 1 لاکھ 97 ہزار 900 روپے تک جاپہنچی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق پہلی اپریل 2023 سے ہوگا۔خیال رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں ہی ہونڈا بائیکس کی قیمتوں میں 7 ہزار سے 25 ہزار تک کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

4 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

4 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

4 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

5 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

5 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

6 hours ago