گھر میں کوئی لڑکی اسکول نہیں گئی۔۔ فردوس عاشق اعوان نے پہلی بار اپنے خاندان کے بارے میں کیا انکشافات کردیے؟


لاہور (قدرت روزنامہ)"میرے گھر میں بہت سختی تھی . جب میں چھوٹی تھی تب گھر میں کوئی بچی اسکول نہیں جاتی تھی .

لڑکوں کو بھی اس لئے پڑھایا جاتا تھا کہ وہ کما سکیں جبکہ لڑکیوں کی پڑھائی کا تو کوئی سوال ہی نہیں اٹھتا تھا"
یہ کہنا ہے معروف سیاست دان فردوس عاشق اعوان کا جو تحریک انصاف کی سرگرم رکن ہونے کے علاوہ سابق مشیر بھی ہیں . حال ہی میں فردوس عاشق نے اپنی نجی زندگی کے حوالے سے چند باتیں کی جو اپنے قارئین کی دلچسپی کے لئے ہم یہاں بتا رہے ہیں .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)


فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ انھیں شادی وغیرہ کا کوئی شوق نہیں تھا لیکن پڑھائی ختم ہونے اور اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے بعد گھر والوں نے ان کی شادی رشتے دار سے طے کردی . فردوس نے اپنے ہونے والے شوہر سے صرف اتنا کہا کہ وہ اپنے کام اور زندگی کے مشن پر سمجھوتہ نہیں کرسکتیں اور انھیں اس بات کے لئے شوہر کی سپورٹ چاہیے . چونکہ ان کے شوہر نے ان کا ساتھ دیا لہذا شادی ہوگئی اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے جو ڈاکٹر بن رہی ہے .

فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ وہ شروع سے پڑھائی میں بہت لائق تھیں اور ہمیشہ ٹاپ کرتی تھیں . جبکہ ان کی بہنیں ان سے آج بھی ڈرتی ہیں لیکن جب ملتی ہیں تو ان کا فون چھپا دیتی ہیں کہ اب یہ فیملی ٹائم ہے اس میں کوئی کام کی بات نہیں ہوگی .

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ شادی میں ایک دوسرے کو سمجھنا پڑتا ہے لیکن غلط بات وہ نہیں مانتیں جبکہ کرکٹ سے انھیں بہت زیادہ لگاؤ ہے . کچھ عرصہ پہلے انھوں نے کھانا پکانا بھی سیکھ لیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں