عمران خان اور کٹھ پتلی حکومت کو مولانا فوبیا ہو گیا ہے،حافظ حمد اللہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان و جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء سابق سینیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے شہباز گل کی جانب سے مولانا فضل الرحمن پر الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کی کٹھ پتلی حکومت کو مولانا فوبیا ہوگیا ہے مگر مولانا ان کی نااہل اور ناکارہ حکومت کا سیاسی جنازہ پڑھانے تک پیچھا کریں گے، شہباز گل کی سیاسی نسل و نصب کا سب کو پتہ ہے، عمران رجیم ان کی سیاست اور حکومت کا کوئی کمل نہیں یہ دراصل امپائر کی انگلی کا ہے، پوچھنا چاہتے ہیں کہ عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں کب خود کو پیش کریں گے۔ اپنے جاری کردہ بیانمیں نے مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ شہباز گلی کی جانب سے مولانا فضل الرحمان پر لگائے جانے والے الزامات کو جوتے کی نوک پر رکھتاہوں، شہبازگل کی سیاسی نسل ونسب کسی کو معلوم نہیں۔ عمران رجیم ان کی سیاست اور حکومت کاکوئی کمال نہیں یہ کمال دراصل امپائر کی انگلی کا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں کب اپنے آپ کو پیش کرینگے؟ حلیمہ بی بی کی سلائی مشین جسے ساٹھ ارب روپے کمائی کاکمال دکھایا، یہ خیرات زکات کے پیسوں میں کرپشن نہیں تواور کیا؟۔ انہوں نے کہاکہ اگر عمران خان میں ہمت ہے تو حلیمہ بی بی کے سلائی مشین قوم کے غریبوں میں بھی تقسیم کرے، مگر انہوں نے تو غریبوں کی جھونپڑیوں کو غیر قانونی قراردیکر مسمارکرکے لاکھوں لوگوں کو بے گھر کردیااور خود انہوں نے بنی گالہ کا تین سوکنال غیرقانونی محل کو بارہ لاکھ روپے کی عوض قانونی قرادیا، کیا یہ یہ مدینے کی ریاست ہے؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان اوران کی کٹھ پتلی حکومت کو مولانا فوبیا ہوگیا ہے مگر مولانا ان کی حکومت کاسیاسی جنازہ پڑھانے تک اس نااہل حکومت کاپیچھا کرں گے۔ مولانا حافظ حمدللہ نے کہا ہے کہ کیا عمران خان نے سپریم کورٹ کودھوبی گاٹ بنانے پر پارلیمنٹ پرحملہ کرنے اور پی ٹی وی سنٹر پر حملہ کرنے پر قوم سے معافی مانگی؟ آٹھ سال سے کے پی کے اور تین سال سے وفاق میں ان کی نام نہاد حکومت ہے آج تک یہ مولانا فضل الرحمن پر کچھ ثابت نہیں کرسکے۔ مولانا فضل الرحمن کا دامن صاف ہے پھر بھی سلیکٹڈ کو چیلنج ہے کہ وہ اپنا زور لگائے مگر وہ کچھ ثابت نہیں کرسکیں گے۔

Recent Posts

ان حکمرانوں سے جو کام لینا تھا وہ لے لیا گیا ہے: شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ان حکمرانوں…

2 mins ago

کنونشن سینٹر کا نجی استعمال، آئینی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف کیس نمٹا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کورٹ کے آئینی بینچ نے کنونشن سینٹر کے نجی استعمال پر پاکستان…

28 mins ago

ہو سکتا ہے قومی حکومت بھی وجود میں آ جائے،شیخ رشید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے…

29 mins ago

مرغی کا گوشت سستا، انڈے مزید مہنگے ہو گئے

لاہور(قدرت روزنامہ)مرغی کا گوشت دوبارہ سستا ہو گیا، انڈوں کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری…

32 mins ago

آج کہاں بارش اور کہاں برفباری ہونے کا امکان ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں آج شام یا رات سے 16 نومبر…

35 mins ago

آصف زرداری قتل سازش کیس ،عدالت نے شیخ رشید کیخلاف مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر آصف علی زرداری کے…

35 mins ago