عمرہ زائرین 60 ہزار ریال سے زائد رقم اور قیمتی اشیا لانے سے پرہیز کریں، سعودی حکام نے نئی ہدایات جاری کر دیں
ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے عمرہ زائرین کو 60 ہزار ریال سے زائد رقم اور قیمتی اشیا لانے سے منع کر دیا .
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق غیر ملکی زائرین کو سعودی حکام کی جانب سے ہدایات میں کہا گیا ہے کہ بینکنگ ایپس ڈاون لوڈ کرنے میں احتیاط برتیں، نامعلوم پیغامات اور لنکس کو نظر انداز کر دیں .
سعودی وزارت نے زائرین کو مالی فراڈ سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ زائرین بینک کارڈ کی معلومات کسی کو نہ دیں، دھوکہ دہی کی صورت میں متعلقہ حکام سے رابطہ کریں .
. .