کراچی، 6 اپریل کے بعد درجۂ حرارت بڑھنے کا امکان


کراچی (قدرت روزنامہ)چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی میں 6 اپریل کے بعد درجۂ حرارت میں اضافے کا امکان ہے، درجۂ حرارت 34 سے 36 تک بھی جا سکتا ہے۔ایک بیان میں چیف میٹرولوجسٹ نے کہا ہے کہ یکم رمضان سے شہر کا موسم خوش گوار ہے، رمضان میں معمول سے کم درجۂ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ 5 سے 6 اپریل تک پاکستان میں مغربی ہواؤں کے زیر اثر موسم خوش گوار رہے گا۔سردار سرفراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہر میں ہیٹ ویو کا فی الحال کوئی امکان نہیں، رواں سال مون سون کی بارشیں معمول سے کم ہونے کا امکان ہے۔
آج اور کل تیز سمندری ہوائیں چلنے کا امکان
دوسری جانب موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی پر آج اور کل تیز سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ شام کے اوقات میں ہوائیں 25 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں، اسی دوران مطلع صاف یا جزوی ابر آلود رہے گا۔

Recent Posts

سندھ میں عیدالاضحیٰ کا سیکیورٹی پلان طلب

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے آئی جی سے عیدالاضحیٰ کا سیکیورٹی پلان…

8 mins ago

آٹا مل مالکان کا مہنگی سرکاری گندم خریدنے سے انکار

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)آٹا مل مالکان نے مہنگی سرکاری گندم خریدنے سے انکار کردیا۔ذرائع محکمہ خوراک…

17 mins ago

سونے کی قیمت میں اچانک بھاری اضافہ ہو گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان میں ہفتے کے روز صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت…

39 mins ago

بشکیک میں پاکستانی طلبا کو ہر قسم کی مدد کی فراہمی یقینی بنائی جائے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ…

40 mins ago

’’ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ پاکستانی ٹیم کیلئے مشکل ثابت ہو گا اور سیمی فائنل کھیلنے والوں میں۔۔‘‘محمد حفیظ نے بڑا بیان دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے سابق ٹیم ڈائریکٹر و کپتان محمد حفیظ کا کہنا…

42 mins ago

پسنی کے پہاڑی علاقے سے کتنے کروڑکی اور کتنی چرس بر آمد ہوئی ؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ )پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے علاقوں پسنی میں کارروائی کرتے ہوئے…

45 mins ago