حکومت نے ’پاک اسرائیل تجارت‘ کو پروپیگنڈا قرار دیدیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی یہودی شہری ’فشل بن خلد‘ نے چند روز قبل سوشل میڈیا پر ویڈیو اَپ لوڈ کی جس میں پاکستان میں تیار ہونے والی کھجوریں، روایتی میوہ جات اور خشک مصالحے اسرائیل کی مارکیٹ میں نظر آئے، ’فشل بن خلد‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پاکستانی مصالحے اور خشک میوہ جات اسرائیل کو برآمد کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد پاکستان اسرائیل تجارت شروع ہونے کا پروپیگنڈہ کیا گیا اور پاکستان تحریکِ انصاف سمیت اپوزیشن نے حکومت پر کڑی تنقید شروع کر دی گئی۔ تاہم اس ضمن میں حکومت کی جانب سے خاموشی باعث تشویش بنی رہی۔
پاک اسرائیل تجارت کا ایشو جب شدید تنقید کی زد میں آیا تو ’فشل بن خلد‘ کے ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے چار روز بعد وزارتِ کامرس نے اس مسئلے پر وضاحت جاری کی ہے جس کے مطابق ’پاکستان اسرائیل تجارت شروع ہونے کی بات سراسر پروپیگنڈہ ہے، امریکی جیوش کانگریس کی پریس ریلیز کو غلط طریقے سے پیش کیا جا رہا ہے، حتیٰ کہ انہوں نے اپنی پریس ریلیز میں بھی پاک اسرائیل کے درمیان سرکاری تجارت کا کہیں ذکر نہیں کیا‘۔

اسرائیل کے ساتھ کوئی تجارتی تعلقات نہیں ہیں
وزارتِ کامرس حکومتِ پاکستان کے مطابق ’اسرائیل کے ساتھ نہ تو ہمارے کوئی تجارتی تعلقات ہیں اور نہ ہی ہم کوئی ایسا ارادہ رکھتے ہیں۔ ایک یہودی پاکستانی فشل بن خلد نے یروشلم اور حیفہ کے تین تاجروں کو ذاتی حیثیت میں کھانے کے نمونے متحدہ عرب امارات کے ذریعے بھیجے ہیں جن سے وہ کھانے کی نمائش کے دوران بیرونی ممالک میں ملے تھے۔ اس کے باوجود حکومت پاکستان کی طرف سے اس کی حمایت نہیں کی گئی اور نہ ہی کوئی بینکنگ یا سرکاری چینل اس میں شامل تھا‘۔
وزارتِ کامرس کے مطابق ’متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ تجارت کی جانے والی 96 فیصد اشیا پر ٹیرف کو کم کر دیا ہے جس سے یو اے ای سے اسرائیل جانے والے تاجروں کو فائدہ پہنچا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہماری بات چیت ہو رہی ہے اور پاکستان کے اسرائیل سے متعلق مؤقف پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا‘۔

پاک اسرائیل تجارت پر پی ٹی آئی کی تنقید
پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان اور اسرائیل کے درمیان مبینہ تجارت پر احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے وضاحت طلب کی تھی، ڈاکٹر شیریں مزاری نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا خیرمقدم کرتے ہوئے امریکی یہودی کانگریس کی ایک پریس ریلیز شیئر کی اور ٹوئٹر پر لکھا، ’تو حکومت کی تبدیلی کی سازش کا ایک اور خفیہ ایجنڈا پورا ہو رہا ہے اور سازش کرنے والے بھی نیتن یاہو سے سیکھ رہے ہیں کہ سپریم کورٹ کو کیسے کنٹرول کیا جائے۔ وزارت خارجہ کو یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ جب پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا تو یہ سب کیسے ہو رہا ہے۔ لندن پلان کے حصے کے طور پر اور کون سے خفیہ معاہدے کیے گئے ہیں؟‘
امریکی جیوش کانگریس کی پریس ریلیز
امریکی جیوش کانگریس نے 30 مارچ کو ایک پریس ریلیز جاری کی جس کی بنیاد پر پاکستان میں منفی پروپیگنڈا شروع ہوگیا، جب کہ پریس ریلیز میں امریکی جیوش کانگریس نے اس پہلے قدم کا خیر مقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ اس سے اسرائیلی اور پاکستانی معیشتوں پر وسیع اثرات مرتب ہوں گے‘۔

پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ’اس پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے ہم عوامی سفارت کاری کے اقدام 2005 کی وراثت کو یاد کرتے ہیں، جس کی سربراہی ہمارے صدر جیک روزن نے کی تھی، پاکستان اور اسرائیل کے درمیان سفارتی اور اقتصادی تعلقات نہیں ہیں لیکن ان ممالک کے کاروباری افراد اور ٹیکنالوجیز مشترکہ خوشحالی کی تلاش میں آگے بڑھے ہیں‘۔
’فشل بن خلد پاکستانی یہودی‘
فشل بن خلد کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کا مذہب یہودی ہے، وہ اسرائیل کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کے حامی ہیں۔ باوجود اس کے کہ پاکستان کے پاسپورٹ پر یہ عبارت درج ہے کہ ’یہ پاسپورٹ اسرائیل کے سوا دنیا کے تمام ممالک کے لیے کارآمد ہے‘، فشل بین خالد ماضی میں اسرائیل کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔

ویڈیو میں ہے کیا؟
فشل بین خلد کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں پاکستان میں تیار ہونے والی کھجوریں، روایتی میوہ جات اور خشک مصالحے اسرائیل کی مارکیٹ کے ایک اسٹال پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ فشل بین خلد نے لکھا کہ ’مجھے بطور پاکستانی مبارک ہو کہ میں نے پاکستان کی خوراک مصنوعات کی پہلی کھیپ اسرائیل کی منڈی میں برآمد کی‘۔
فشل بین خلد نے اپنی ویڈیو والی پوسٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف، سابق وزیر اعظم نواز شریف، سابق وزیراعظم عمران خان کے علاوہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو، مسلم لیگ ن کی مریم نواز، وفاقی وزیر احسن اقبال اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بھی ٹیگ کیا ہے۔

Recent Posts

محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…

3 mins ago

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

14 mins ago

کسی ٹک ٹاکر کی نازیبا ویڈیو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر نہ کریں ، اداکارہ مشی خان کا مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…

23 mins ago

جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس، شاہ محمود قریشی کو فرد جرم کے لیے 25 نومبر کو پیش کرنے کا حکم

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں فرد جرم…

27 mins ago

عمران خان کی رہائی کے لیے فوری بنیاد پر وکالت کی جائے، امریکی ارکان کانگریس کا بائیڈن کو خط

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکہ کے 46 ارکان کانگریس نے صدر جوبائیڈن کو خط لکھ دیا۔امریکی ارکان کانگریس…

44 mins ago

بلوچستان میں انتشار اور بد امنی پھیلانے والے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے: وزیر اعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع قلات کے علاقے جوہان…

46 mins ago