اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی حکومت نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو شاہی مہمان کا درجہ دینے کا اعلان کردیا ہے۔ نواز شریف رمضان المبارک کا آخری عشرہ مدینہ منورہ میں گزاریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سعودی فرمانروا کی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔
نواز شریف 19 رمضان المبارک کو لندن سے سعودی عرب روانہ ہونگے ۔اپنے دورہ کے دوران نواز شریف کی خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
شریف فیملی کی طرف سے نواز شریف کی عمرہ کیلئے سعودی عرب جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔امکان ہے کہ نواز شریف عیدالفطر بھی سعودی عرب میں ہی منائیں گے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…