اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فرنچ فٹبال فیڈریشن نے مسلمان کھلاڑیوں کو میچ کے دوران افطار کا وقفہ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فٹبال فیڈریشن نے ریفریوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان کھلاڑیوں کو روزہ افطار کرنے کی اجازت دینے کے لیے میچ نہ روکا جائے۔
قبل ازیں دو روز قبل فرانس کی قومی ٹیم کے مسلمان فٹبال کھلاڑیوں کو مبینہ طور پر رمضان کے مقدس مہینے کے پہلے 5 روزوں کو ملتوی کرنے کو کہا گیا تھا تاکہ میچز کے دوران انکی کارکردگی پر خلل نہ پڑے تاہم کھلاڑیوں نے اس فیصلے کو نذر انداز کردیا تھا۔
گزشتہ دنوں انگلش پریمیئر لیگ میں روزے دار مسلمان فٹ بالرز کے لیے میچز میں افطار بریک کا فیصلہ کیا گیا تھا، جسے دنیا بھر میں سراہا گیا تھا۔
سال 2022 میں جرمن فٹبال لیگ (بنڈس لیگا) کے دوران ایک حیرت انگیز لمحہ دیکھنے میں آیا تھا جب ریفری نے مسلمان فٹبالر موسیٰ نیاختے کو میچ رکوا کر روزہ افطار کرنے کی اجازت دی تھی۔خیال رہے کہ فرنچ فٹبال فیڈریشن کے تحت کلبز کی لیگ جاری ہے جس میں کئی مسلمان کھلاڑی بھی شریک ہیں۔
اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…