بلوچستان : کوہ سلیمان رینج میں شدید بارش سے لینڈ سلائیڈنگ، متعدد افراد زخمی ، ٹریفک کا نظام معطل


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے کوہ سلیمان میں موسلادھار بارش سے سیلاب جیسی صورت حال پیدا ہو گئی، لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد افراد زخمی ہو گئے اور ٹریفک کا نظام معطل ہو کر رہ گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ شدید بارش کے باعث ہوئی، پی ڈی ایم اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے سبب کئی کلومیٹر کے علاقے میں گاڑیاں پھنس گئیں، ریسکیو کیلئے کالز ملنے پر فوری ایکشن شروع کیا گیا۔ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے تک خیبرپختونخوا سے بلوچستان جانیوالی ٹریفک کو محفوظ مقامات پر ہی روک لیا گیا۔
متعلقہ محکموں کی جانب سے علاقے میں سڑکوں کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Recent Posts

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان۔

 اسلام آباد)(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کرتے ہوئے…

47 mins ago

پی ٹی آئی جانتی ہے اسے کس کے پاؤں پکڑنے ہیں ، بلاول بھٹو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر مذاکرات کی…

2 hours ago

مولانا فضل الرحمان نےحکومت سے دوبارہ الیکشن کرانے کا مطالبہ کر دیا

ملتان (قدرت روزنامہ)جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت سے مستعفی…

2 hours ago

ژوب آپریشن میں شہید میجر بابر نیازی سپرد خاک

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے ژوب میں شہید ہونے والے میجر بابر…

2 hours ago

وزیر اعلیٰ مریم نوا زسے جرمن کمپنی میٹرو کی سینئر وائس پریزیڈنٹ کی ملاقات،سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی کے فروغ پر گفتگو

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جرمن ملٹی نیشنل کمپنی میٹرو کی…

2 hours ago

وزیر اعلیٰ نے مظفر گڑھ میں صحافی اشفاق احمد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ، رپورٹ طلب

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر گڑھ میں صحافی اشفاق احمد…

2 hours ago