اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں وقت بتانا ہر مسلمان کی خواہش ہے، اب چاہے پھر کوئی معذور ہو یا پھر صحت مند، ہر ایک کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ اسے یہ مقدس مقام پر جانا نصیب ہو۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے صارفین کی توجہ اُس وقت حاصل کی جب ایک عمرہ زائرین تمام تکالیف کو برداشت کر کے اس مقام تک آ ہی گیا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ ایک ٹانگ سے معذور شخص ڈنڈے کے سہارے مسجد نبوی ﷺ میں چہل قدمی کر رہا ہے۔
اگرچہ ٹانگ سے معذور افراد کو چلنے میں مشکل ہوتی ہے، مگر یہ مقدس مقام ایسا ہے، جہاں چلنے میں تکلیف کے بجائے ایک ایسا لطف ملتا ہے جو کہ ناقابل بیان ہوتا ہے، اس لمحے کو صرف وہی محسوس کر سکتے ہیں جو سچ مچ اس مقام سے عقیدت رکھتے ہیں۔
کیونکہ صحن مسجد نبوی ﷺ میں بیٹھ کر وقت بتانا بھی کسی خاص لمحے سے کم نہیں کیونکہ یہاں کا منظر، آسمان پر موجود خوبصورت شعائیں، اذان کی خوبصورت آواز اور گنبد خضراء کا وہ منظر، جسے دیکھنے کے لیے ہر مسلمان منتظر ہوتا ہے۔
ایسے لمحات کو محسوس کرنے ٹانگ سے محروم یہ شخص بھی اس طرح غیر معمولی انداز سے چل رہا تھا جو کہ سب کو حیران کر رہا تھا، کیونکہ مذکورہ شخص تپتی دھوپ اور ٹائلز کو بھی اہمیت نہیں دے رہا تھا، کیونکہ ٹائلز پر پھسلن بھی ہو سکتی تھی، مگر عشق مسجد نبوی ﷺ اور مسجد الحرام میں یہ شخص سب کچھ بھول چکا تھا۔
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)سابق کپتان سنیل گواسکر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ نعیمہ بٹ اپنے لمبے بالوں کی وجہ سے سب کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بینک اور کیش وینز کی ڈکیتیوں میں ملوث ملزم سرگودھا سے اپنے ’سفید…
دو ارکان جسٹس منصور اور جسٹس منیب نے جسٹس منیب اختر کے چیمبر میں اجلاس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزارت اطلاعات، سی ڈی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایکسٹینشن کا سلسلہ ایوب…