’اپوزیشن بکھر چکی , ن لیگ میں روزانہ کی بنیاد پر ٹاس ہوتا ہے کہ آج پارٹی کی قیادت کون کرے گا‘

لاہور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات پر حکومت نے اپوزیشن کو بات چیت کی دعوت دی، اپوزیشن جماعتوں کو ایک دوسرے کی رائے کا علم نہیں، مسلم لیگ (ن) میں قیادت کا جھگڑا ہے،پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) ٹوٹ چکی ہے، اپوزیشن کی طرف سے کسی بھی معاملے پر سنجیدہ تجاویز سامنے نہیں آ رہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہماری یہ کوشش رہی ہے کہ حکومت کواپوزیشن سے روابط بنانے چاہئیں اوربات کرنی چاہیے، ہم نے اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات پر بات چیت کی دعوت دی اور کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال پر بات کرنے کیلئے کمیٹی میں نام دیں لیکن تین ماہ ہو گئے ہیں اپوزیشن کی طرف سے کوئی نام سپیکر کو مو صول نہیں ہوا، الیکشن کیشن کے ممبران کے تقرر کے لئے نام دیں لیکن ابھی تک اپوزیشن کو سمجھ نہیں آرہی اور اسی طرح باقی کسی مسئلے پر بھی اپوزیشن کی کوئی رائے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف ،بلا ول زرداری ، مریم بی بی ، فضل الرحمان ایک چوں چوں کا مربہ بن گیا ہے ،ایک کی رائے اور دوسرے اور تیسرے کی رائے کیا ہےکچھ پتہ نہیں،پارٹیوں کے اندرلڑائیاں جاری ہیں، مسلم لیگ (ن) میں ٹاس ہو رہا ہے کہ قیادت کون کر ے گا ؟ ایک ہفتے قیادت شہباز شریف ،اگلے ہفتے مریم بی بی اور پھر ٹاس ہوتا ہے کہ شاہد خاقان عباسی قیادت کریں پھر یہ کہا جاتا ہے کہ نواز شریف قیادت کریں گے، حقیقت میں مسلم لیگ (ن) کے اندر لڑائی ، جھگڑا اورفساد جاری ہے ،جب یہ طے ہوگا تویہ آگے بڑھیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ڈی ایم کا اتحاد پہلے ہی ٹوٹ چکا ہے ،ہم چاہتے ہیں کہ  انتخابی اصلاحات پر کوئی قانون سازی ہو  تاہم اپوزیشن کی جانب سے سنجیدہ گفتگو نہیں کی گئی لیکن ہم انتظار کرینگے۔

Recent Posts

اگلا گھنٹہ اہم ہے، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد ڈی چوک پہنچے جہاں انھوں نے پولیس فورس،…

6 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے…

7 hours ago

سوات میں سفارتکاروں کے قافلے پر حملے میں ملوث 2 دہشتگرد مارے گئے

سوات(قدرت روزنامہ)مالم جبہ میں پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک…

7 hours ago

’بہن جی‘ کا امیج ختم کرنے کیلئے فلم ’ہیٹ اسٹوری 3‘ کی، ڈیزی شاہ کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ڈیزی شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے انڈسٹری میں…

7 hours ago

وزیراعظم اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، گورنر راج کی تردید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے جبکہ…

7 hours ago

ملک میں حلالہ سنٹرز قائم ہو چکے ہیں ، اپنے موبائل پر اشتہار بھی دیکھا ، اداکارہ نادیہ خان کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ حلالہ سنٹرز بن گئے…

7 hours ago