بیٹی کی شادی نہیں ہو رہی، رشتہ ٹوٹ جاتا ہے ۔۔ مائیں جو بیٹیوں کے رشتے کے لیے پریشان ہیں وہ اللہ کے کس کلام کا ورد کریں؟ مولانا آزاد نے شو کے دوران رشتے کا خاص وظیفہ بتا دیا


کراچی (قدرت روزنامہ)بیٹیاں اپنے گھر کی ہو جائیں، ان کا گھر بس جائے وہ سکون سے اپنے سسرال میں خوشحال زندگی گزاریں یہی ہر والدین کی دلی خواہش ہوتی ہے۔ کہا جاتا ہے بیٹیاں بُری نہیں ہوتیں بلکہ یہ تو رحمت ہیں۔ بیٹیوں سے نہیں ان کے نصیب سے ڈر لگتا ہے کیونکہ کسی کو نہیں معلوم کس کی قسمت نے خُدا نے کیا معاملہ رکھا ہے اور پھر نازک مزاج بیٹیوں کی فکر تو والدین کو ہمیشہ سے ہی رہی ہے۔ سب سے زیادہ اگر بیٹی کے معاملے میں کوئی پریشانی ہوتی ہے تو وہ اس کا رشتہ ہے۔ آج کل ہر دوسرے گھر میں بیٹیوں کے رشتوں کے لیے پریشان ہیں والدین ۔
ایسے میں کیا کیا جائے؟ کیونکہ معاشرے میں گمراہ کرنے والے بھی بہت لوگ ہیں جو یہ کہہ کر آپ سے پیسے لوٹتے ہیں بندش ہے، وغیرہ وغیرہ ۔۔ ان نقالوں سے ہوشیار رہیں اور اللہ سے رجوع کریں یہ سب سے بہتر منصف ہے۔ ایسی ہی ایک پریشان ماں نے نجی ٹی وی کے رمضان ٹرنسمیشن شو میں کال کی اور کہا کہ میری بیٹی کا رشتہ نہیں ہوتا، منگنی ٹوٹ گئی اور سب کہتے ہیں بندش ہے، کوئی کہتا ختم ہوگئی لیکن پھر بھی رشتہ نہیں ہو رہا ہم کیا کریں کوئی رہنمائی فرمائے۔


اس پر مولانا آزاد جمیل نے ان کو اللہ کا کلام پڑھنے اور اس سے رجوع کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ وَ مَنۡ یَّتَّقِ اللّٰہَ یَجۡعَلۡ لَّہٗ مَخۡرَجًا یعنی سورۃ الطلاق کی آیت نمبر 2 کا ورد صبح صادق کے بعد یعنی فجر کی نماز کے بعد کیجیے اور اللہ سے اچھے رشتے کیلئے دُعا کیجیے، انشاء اللہ جلد آسانی ہوگی اور اللہ اپنے بندوں کا ساتھ کبھی چھوڑنے والا نہیں ہے۔

Recent Posts

سپریم کورٹ رجسٹریز سالہا سال خالی رہتی ہیں، ججوں کی تعداد سوچ بچار کے بعد بڑھائی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ…

1 min ago

خاتون نے 6 سال تک بستر پر پڑے شوہر کی دل سے دیکھ بھال کی، مگر پھر کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…

1 hour ago

فوجی سربراہان کی مدت ملازمت میں اضافہ کس تاریخ سے ہوگا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…

1 hour ago

کینیڈا اور ہندوستان کے درمیان برف نہ پگھل سکی، بھارت ’سائبر تھریٹ‘ کی فہرست میں شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…

1 hour ago

خیبر پختونخوا کابینہ ارکان کی مراعات میں ہوش ربا اضافہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…

1 hour ago

وینا ملک کے لیے بھارتی فلموں، شادی کی آفرز کی بھرمار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…

2 hours ago