بورے والا (قدرت روزنامہ) معروف عالمِ دین پیر سید محفوظ الحق شاہ کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپردِ خاک کردیا گیا ہے۔
پیر محفوظ الحق شاہ کی نماز جنازہ گورنمنٹ کالج کے باہر والے گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔ ان کی نماز جنازہ سابق وفاقی وزیر مولانا حامد سعید کاظمی نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں اراکین اسمبلی چوہدری فقیر احمد آرائیں، سید ساجد مہدی سلیم شاہ، سردار خالد محمود ڈوگر، چوہدری محمد یوسف کسیلیہ سمیت سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی چوہدری نذیر احمد جٹ، چوہدری نذیر احمد آرائیں، چوہدری قربان علی چوہان، چوہدری خالد محمود چوہان، ملک نوشیر خاں لنگڑیال، چیئرمین میونسپل کارپوریشن تحصیل بورے والا چوہدری محمد عاشق آرائیں، پاکستان علما کونسل کے تحصیل صدر مولانا زبیر آزاد، جنرل سیکرٹری مولانا احسان الحق، مولانا حمزہ غفار سمیت مذہبی سکالرز، علماء کرام، وکلاء،ڈاکٹرز، تاجر برادری اور ملک بھر سے آئے ہوئے ان کے عقیدت مندوں کے علاوہ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
پیر محفوظ الحق شاہ مرحوم کا قل خوانی کا ختم کل صبح سات بجے سے دن 12 بجے تک پڑھا جائے گا۔ ان کا انتقال گزشتہ روز مختصر علالت کے بعد ہوا تھا۔ پیرسید محمد محفوظ الحق شاہ کا اہلسنت والجماعت کےمعروف بزرگوں میں شمار ہوتا تھا ،انہوں نے تفسیر قرآن کے علاوہ کئی کتابیں تصنیف کیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ریاست مشی گن میں سابق امریکی صدر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ کی اُمیدوار کملا ہیرس اور ریپبلکن…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ناسا کے خلا بازوں نے بین الاقوامی خلائی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…