زبان نہیں ہے تو کیا ہوا جذبات تو ہیں۔۔جانیں نکاح کے وقت مولوی کے سوال پر گونگے دلہے نے کس طرح جواب دیا؟

پشاور(قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر دیکھی گئی ہیں، جن میں منفرد اور مزاح بھرے انداز سب کو تفریح فراہم کرتے ہیں . ایک ایسی ہی خبر ہماری ویب آپ تک لایا ہے .

اس خبر میں کچھ ایسا ہے جو ہو سکتا ہے آپ کو لطف اندوز کر دے . سوشل میڈیا پر ایک ایسی پی ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں نکاح کی تقریب جاری تھی اور محفل میں موجود حاضرین دلہے کے رویے پر ہنس دیے تھے . صارف کی جانب سے اپلوڈ کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ محفل میں موجود حاضرین اور مولوی پشتو زبان میں دلہے سے نکاح کے حوالے سے دلہے سے سوالات کر رہے ہیں جبکہ دلہا اشاروں کی زبان میں جواب دے رہا ہے . چونکہ دلہا بول اور سن نہیں سکتا تھا، اسی لیے مولوی صاحب دلہے کی رضامندی سے متعلق سوال کرتے اور دلہا اشاروں کے ذریعے دونوں ہاتھ سینے پر رکھ کر، چہرے ہر مسکراہٹ لا کر قبول ہے کا جواب جا دیتا تھا . جبکہ حاضرین محفل دلہے کے اس خوشی بھرے انداز سے پُر لطف ہو رہے تھے . جبکہ سوشل میڈیا پر بھی دلہے کی اس ویڈیو کو پسند کیا جا رہا ہے . . .

متعلقہ خبریں