6ستمبر کا دن مسلح افواج کی جرائت اور ایثار وقربانی کے بے مثال جذبے کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے ،جام کمال

کوئٹہ ( قدر ت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے یوم دفاع کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی تابناک تاریخ میں 6ستمبر کا دن ہماری بہادر مسلح افواج کی جرائت اور ایثار وقربانی کے بے مثال جذبے کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے یوم دفاع پاکستان افواج پاکستان اور قوم کے جذبے اور بہادری کی یاد دلاتا ہے آج پوری قوم وطن کے دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو سلام پیش کرتی ہے وزیراعلیٰ نے کہاکہ 56سال قبل اس دن ہماری پاک فوج کے افسران سپاہیوں بحریہ کے جوانوں اور فضائیہ کے شاہینوں پر غیور پاکستانی قوم کے شانہ بشانہ دنیا پر ثابت کیا کہ وہ ہر قیمت پر مادر وطن کے چپے چپے کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں انہوںنے مزید کہا کہ ہمارا اذلی دشمن آج بھی ہمارے خلاف جارحانہ عزائم رکھتا ہے پاک افواج دشمن کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت اور مہم جوئی کا بھر پور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے دشمن ہمیشہ پاکستانی قوم کے جذبے اور پاک افواج کے عزم ومہارت کے حوالے سے غلط فہمی کا شکار رہا ہے دشمن نے جب بھی جارحیت کی پاک افواج نے منہ توڑ جواب دیا ہے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ نہ صرف پاک فضائیہ کے سپوتوں نے 1965میں دشمن کے ساتھ پیش آنیوالے فضائی معرکے میں بہادری کی نئی داستان رقم کی اور ملک وقوم کا وقار بلند کیا بلکہ 27فروری 2019کو بھی پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارت کے دو جنگی جہاز گرا کر نہ صرف قوم کا مورال اور سرفخر سے بلند کیا بلکہ دنیا کو بتادیا کہ پاک فضائیہ دنیا کی بہترین فضائی فورس ہے قوم پاک فضائیہ کا شکریہ ادا کرتی ہے . .

.

متعلقہ خبریں