حکومت نے سپریم کورٹ میں انتخابات کیس کے بینچ پر اعتراض عائد کردیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے انتخابات کیس میں اپنا موقف تحریری طور پر سپریم کورٹ میں جمع کرواتے ہوئے موجودہ بینچ پر اعتراض عائد کردیا۔چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ پنجاب کے پی میں الیکشن التوا کیخلاف عمران خان کی درخواست کی سماعت کررہا ہے۔
وفاقی حکومت نے انتخابات کیس میں اپنا جواب جمع کراتے ہوئے پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا کردی۔ حکومت نے موقف اختیار کیا کہ یکم مارچ کا سپریم کورٹ کا فیصلہ اکثریت سے دیا گیا، تین رکنی بینچ متبادل کے طور پر تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت نہ کرے۔
حکومت نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی درخواست مؤخر کی جائے، سپریم کورٹ کے جو ججز الیکشن کیس کو سن چکے ہیں، انھیں نکال کر باقی ججز پر مشتمل بینچ بنایا جائے، پہلے راؤنڈ میں دیا گیا الیکشن کا فیصلہ چار تین کی اکثریت سے دیا گیا۔
حکومت نے کہا کہ جسٹس اعجاز الاحسن پہلے راؤنڈ میں کیس سننے سے انکار کرچکے ہیں، چیف جسٹس اور جسٹس منیب اختر فیصلہ دینے والے بینچ کا حصہ تھے، چیف جسٹس اور جسٹس منیب اختر بھی اس کیس کو نہ سنیں۔

Recent Posts

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان۔

 اسلام آباد)(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کرتے ہوئے…

22 mins ago

پی ٹی آئی جانتی ہے اسے کس کے پاؤں پکڑنے ہیں ، بلاول بھٹو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر مذاکرات کی…

2 hours ago

مولانا فضل الرحمان نےحکومت سے دوبارہ الیکشن کرانے کا مطالبہ کر دیا

ملتان (قدرت روزنامہ)جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت سے مستعفی…

2 hours ago

ژوب آپریشن میں شہید میجر بابر نیازی سپرد خاک

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے ژوب میں شہید ہونے والے میجر بابر…

2 hours ago

وزیر اعلیٰ مریم نوا زسے جرمن کمپنی میٹرو کی سینئر وائس پریزیڈنٹ کی ملاقات،سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی کے فروغ پر گفتگو

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جرمن ملٹی نیشنل کمپنی میٹرو کی…

2 hours ago

وزیر اعلیٰ نے مظفر گڑھ میں صحافی اشفاق احمد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ، رپورٹ طلب

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر گڑھ میں صحافی اشفاق احمد…

2 hours ago