کراچی(قدرت روزنامہ) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے عید کے بعد سرجانی ٹاؤن میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کا اعلان کردیا۔کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری بارہویں سحری کرنے پہنچے جہاں عوام کی بڑی تعداد نے انہیں اپنے درمیان دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قبضہ مافیا کو وارننگ دے رہا ہوں کہ اپنا بوریا بستر گول کر لیں، عید کے بعد سرجانی ٹاؤن میں قبضہ مافیا کے خلاف بھر پور آپریشن کیا جائے گا جس کی نگرانی میں خود کروں گا۔
اس سے قبل کامران ٹیسوری کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ گورنر ہاؤس سندھ میں چاند رات کو خواتین کے لیے مفت مہندی لگانے کا انتظام کیا جائے گا۔اب اس حوالے سے انہوں نے کہا خواتین کے لیے مفت مہندی لگانے کے انتظام پر بعض لوگوں کو اعتراض ہے، اعتراض کرنے والے سن لیں خواتین کو چوڑیاں بھی دی جائیں گی۔
گورنر سندھ نے بتایا کہ گورنر ہاؤس میں ہونے والی عوامی افطار میں میں عوام کے لیے خود پکوڑے تل رہا ہوں، تنقید کرنے والے کسی حال میں خوش نہیں رہ سکتے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…