آج سپریم کورٹ کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے، شاہ محمود قریشی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج سپریم کورٹ کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایک طرف وہ طبقہ ہے جو سپریم کورٹ کی اہمیت کو کم کرنے پر تلا ہوا ہے، ایک وہ طبقہ ہے جو انصاف کے لیے اعلیٰ عدلیہ کے دروازے پر جمع ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بار ایسوسی ایشن کا مؤقف سامنے ہے، آئین کے بغیر ملک نہیں چل سکتا، آج ذوالفقارعلی بھٹو کا نام نہاد جانشین آئین توڑ رہا ہے، پوری قوم چیف جسٹس کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھٹو آئین دے کر جاتا ہے اور نواسہ آج آئین توڑنے کا فیصلے کیے بیٹھا ہے، بھٹو اور زرداری کی پیپلز پارٹی کا یہ فرق ہے۔واضح رہے کہ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل بینچ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کے التواء سے متعلق کیس کی سماعت کر رہا ہے۔

Recent Posts

پاک بھارت کرکٹرز کو ایک ہی ٹیم میں کھیلتے دیکھنے کا امکان، مداحوں کے لیے خوشخبری

لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…

12 mins ago

چاہت فتح علی خان نےاپنا موازنہ ایک مشہوراداکارہ سے کردیا

لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…

23 mins ago

سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…

33 mins ago

پاکستانی معاشرے میں شادیوں پر رقص کیا جاتا ہے لیکن ڈانسر سے شادی کرنا پسند نہیں کیا جاتا، اداکارہ دیدار

لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…

35 mins ago

ڈاکٹر بیٹا حقیقی مسیحا بن گیا، جگر کا ٹکڑا عطیہ کرکے باپ کی جان بچالی

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…

37 mins ago

مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات، اہم معاملے پر اتفاق نہ ہوسکا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کےوفد نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا…

40 mins ago