چہل قدمی یا دوڑ، دونوں میں سے کیا بہتر ہے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چہل قدمی اور دوڑنا قلبی مشقوں کی دو بڑی اقسام ہیں۔ قلبی مشقیں سانس لینے میں سخت اور آپ کا دل تیز دھڑکنے کا باعث بنتی ہیں۔جب دل خون کو تیزی سے پمپ کرتا ہے تو اس عمل سے شریانوں تک خون پہنچنے میں رکاوٹ بننے والی آلودگی کو ہٹانے میں مدد ملتی ہے اور اس طرح سے فالج یا دل کی بیماری کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
قلبی مشقیں کرنے سے بلڈ شوگر میں بہتری آتی ہے، موڈ خوشگوار رہتا ہے ، یادداشت بہتر ہوتی ہے، ڈیمنشیا کا خطرہ کم اور کولیسٹرول کی سطح کم ہوتی ہے۔زیادہ تر لوگ اپنی ورزش کا آغاز چہل قدمی یا دوڑ سے کرتے ہیں اور یہی دونوں ورزشیں دل کی صحت کیلئے کار آمد ثابت ہوتی ہیں۔
دوڑنے سے دل کے پٹھوں پر کچھ دباؤ پڑتا ہے لیکن اس سے قبل از وقت موت کے امکانات کم ہوتے نظر نہیں آتے جبکہ تیز رفتاری سے چلنے سے دل پر کم دباؤ پڑتا ہے اور قبل از وقت موت کا خطرہ کافی حد تک کم ہوجاتا ہے۔سال 2013 میں 33 ہزار دوڑنے اور 15 ہزار چہل قدمی کرنے والوں پر کی گئی ایک تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ تیز چلنا دل کی بیماریوں کے خطرے کو دوڑنے کے مقابلے میں زیادہ مؤثر طریقے سے کم کرتا ہے۔
اس تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ دوڑنے سے 4.2 فیصد اور چلنے سے 7.2 فیصد کم ہوا۔اس کے علاوہ چہل قدمی گھٹنوں، ٹخنوں اور کمر کے مسائل کے حل کیلئے ایک بہترین ورزش ہے، فربہ افراد کے لیے بھی وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

Recent Posts

کوئٹہ میں خاتون وکیل نے عدالت کوتالا کیوں لگا دیا؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبہ بلوچستان کے علاقے سریاب کوئٹہ میں جج کے ساتھ کورٹ روم میں…

3 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر عملدرآمد شروع، ججز کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیچر ترمیمی آرڈیننس پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے…

14 mins ago

پیپلزپارٹی اور ہم اپنا اپنا مسودہ بنا رہے ہیں، چاہتے ہیں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے ہوجائے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے…

23 mins ago

’افغان قونصل جنرل کا قومی ترانے کے احترام میں کھڑا نہ ہونا کوئی بڑی بات نہیں‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان…

36 mins ago

اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی ڈراما سیریل نور جہاں پر تنقید، مداح ناخوش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نور جہاں حال ہی میں ختم ہونے والا بلاک بسٹر پاکستانی ڈراما…

42 mins ago

آئی ایم ایف کی وارننگز کے باوجود حکومت کا بجلی بلز میں 487 ارب روپے کی سبسڈی دینے کا منصوبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی بلز میں 487 ارب روپے کی…

52 mins ago