ایس این جی پی ایل 7 سال سے نئے کنیکشنز کا سالانہ کوٹہ مکمل استعمال کرنے میں ناکام

لاہور(قدرت روزنامہ) سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این سی پی ایل) متعدد تکنیکی مسائل کے باعث گزشتہ 7 برس سے سالانہ 5 لاکھ نئے گیس کنیکشنز کا کوٹہ استعمال کرنے میں ناکام ہے۔

دوسری جانب آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایس این جی پی ایل کو ہدایت کی ہے کہ نئے کینکشنز دیتے ہوئے پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے بڑے حصے کو کور کیا جائے اور رہائشی علاقوں میں سال 2011 سے منظور شدہ اسکیمز کو ترجیح دی جائے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس ضمن میں ایک عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ’مارچ 2021 تک نئے زیر التوا کینکشنز کی تعداد 28 لاکھ تک پہنچ گئی تھی جس میں زیادہ تر گھریلو کیٹیگری کے تھے‘۔

عہدیدار نے مزید کہا کہ میرے خیال میں اب یہ تعداد 30 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہوگی جس میں سے متعدد درخواستیں ڈیمانڈ نوٹس فیس اور دیگر چارجز کے علاوہ فی کنیکشن اضافی 25 ہزار روپے کی ادائیگی کر کے فوری کنیکشن حاصل کرنے والوں کی ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ سالانہ کوٹہ مکمل طور پر استعمال نہ ہونے کی بڑی وجہ مقامی گیس کی پیداوار میں کمی، گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے میں تاخیر، بڑھتی ہوئی آبادی اور نئی ہاؤسنگ اسکیمز اور فاسٹ ٹریک پالیسی کے تحت نئے کینکشنز کی تنصیب کی صلاحیت کم ہونا ہے۔

ایس این جی پی ایل کی 22 مارچ کی درخواست پر اوگرا کے 17 اگست کے فیصلے کے مطابق ریگولیٹر نے گہرائی سے اعداد و شمار کا جائزہ لیا جس پر اسے معلوم ہوا کہ کمپنی کو گزشتہ 7 برسوں میں مجموعی طور پر 35 لاکھ نئے کنیکشنز کی اجازت دی گئی جبکہ کمپنی نے تمام ریجنز میں 25 لاکھ 30 ہزار نئے کنیکشنز فراہم کیے۔

مالی سال 22-2021 کے لیے متوقع آمدنی کی ضرورت پر کمپنی کی درخواست پر اوگرا کا اپنے فیصلے میں مزید کہنا تھا کہ یوں گزشتہ 7 برسوں میں 9 لاکھ 69 ہزار گیس کنیکشنز کا کوٹہ غیر استعمال شدہ رہا۔

اوگرا کا فیصلے میں کہنا تھا کہ مذکورہ بالا صورتحال کے پیش نظر اتھارٹی درخواست گزار کو جاری اسکیموں کے سلسلے میں نئے گیس کنکشن فراہم کرنے کے لیے اصولی منظوری دیتی ہے جس میں 2011 سے منظور شدہ ایسی اسکیموں کو ترجیح دی جائے جو 50 فیصد سے زیادہ مکمل ہیں۔

اوگرا نے مزید کہا کہ درخواست گزار کے لیے ضروری ہے کہ وہ نیٹ ورک میں توسیع کے لیے منصوبہ بندی کو یقینی بنائے جس میں نئے گیس کنکشنز کی فراہمی شامل ہے۔

اوگرا نے ایس این جی پی ایل کو یہ بھی ہدایت کی کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ نئے گیس کنیکشنز/ترقیاتی اسکیموں کا اضافہ موجودہ صارفین کو گیس کی فراہمی کے تسلسل کو متاثر نہ کرے اور نئے کنکشنز کے لیے کافی اضافی گیس کی فراہمی کا بندوبست کیا جائے

مزیدبرآں موجودہ صارفین پر اس کا کوئی مالی اثر نہیں ہونا چاہیے۔

Recent Posts

منصفانہ انتخابات ہوئے تو شکست تسلیم کروں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا…

21 mins ago

صدارتی انتخابات: ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل اور انتخابی عمل متاثر کرنے کے الزام میں 2 افراد گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ریاست مشی گن میں سابق امریکی صدر…

29 mins ago

امریکی صدر کون، کملا ہیرس یا ڈونلڈ ٹرمپ؟ فیصلے میں چند گھنٹے باقی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ کی اُمیدوار کملا ہیرس اور ریپبلکن…

36 mins ago

امریکی صدارتی انتخابات میں خلا بازوں نے اپنا ووٹ کیسے کاسٹ کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ناسا کے خلا بازوں نے بین الاقوامی خلائی…

1 hour ago

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

7 hours ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

7 hours ago