اس بار پاکستان کی ایسی 5 جامعات سامنے آئی ہیں جنہوں نے پہلی بار دنیا کی بہترین 601 سے 800 جامعات میں جگہ بنائی ہے، ان 5 جامعات میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی پہلے نمبر پر رہی ہے . اس بار دنیا بھر سے سال 2022 کے لیے اس عالمی رینکنگ میں 1162 جامعات نے حصہ لیا جن کو تحقیق، حوالہ جات،تدریس، انڈسٹری سیروابط اور انٹرنیشنل آوٹ لک کے ان پانچ معیارات کو سامنے رکھتے ہوے پرکھا گیا . بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی رینکنگ میں حالیہ بہتری کی وجہ جامعہ کی قیادت کی جانب سے جاری اصلاحات ہیں جن میں سے سر فہرست جامعہ کے نئے سٹریٹجک پلان کی تیاری شامل ہے . جامعہ کی اعلی قیادت کا کہنا ہے کہ آئندہ آنے والی رینکنگ میں جامعہ کی رینکنگ میں مزید بہتری یقینی ہے جس کی وجہ کئی ایک اقدامات ہیں جن میں نئے سٹریٹجک پلان پر عمل درآمد، تدریسی آڈٹ اور اس کے ساتھ ساتھ انڈسٹری کے ساتھ روابط میں اضافہ سمیت بین الاقوامی معاہدے و فنڈنگ کے منصوبے، بین الاقوامی اداروں کے ساتھ تعاون کے معاہدوں کے لیے کاوشیں اور تحقیق پر خصوصی توجہ شامل ہیں . عالمی رینکنگ میں ترقی پر پوری بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہوے ریکٹر جامعہ ڈاکٹر معصوم یاسین زئی کا کہنا تھا کہ عالمی درجہ بندی میں پاکستانی جامعات کی شمولیت اور کامیابی خوش آئند ہے . انہوں نے کہا کہ جامعات کو اپنا کردار پہچان کر معاشرے کی خدمت کے لیے آگے آنا ہوگا . ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم قوم کو مایوس نہیں کریں گے اور جلد تدریسی معیار کی بہتری اور اعلی معیاری تعلیم کے ذریعے ملک کی ترقی میں اپنا کرادار ادا کریں گے . صدر جامعہ ڈاکٹرھذال حمود العتیبی نے اسلامی یونیورسٹی کی رینکنگ میں بہتری پر مسرت کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ جامعہ کا اکیڈمک اور نان اکیڈمک سٹاف مبارکباد کا مستحق ہے اور امید ظاہر کی کہ ترقی کا یہ سفر ان کی انتھک محنت اور لگن کے ساتھ ایسے ہی چلتا رہے گا . انہوں نے کہا کہ حالیہ کامیابی ایک کامیاب سفر کا آغاز ہے . یاد رہے کہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ملک کی تیسری بڑی پبلک سیکٹر یونیورسٹی ہے جس کے علیحدہ کیمپسز میں 30 ہزار سے زائد طلبا وطالبات زیر تعلیم ہیں جبکہ حالیہ داخلہ مہم میں ملک بھر سے 30 ہزار کے قریب طلبا و طالبات نے جامعہ کے 100 سے زائد ڈگری پروگراموں کے لیے داخلہ امتحانات دیے ہیں . یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اسلامی یونیورسٹی او آئی سی چارٹر کے تحت کام کرنے والی بین الاقوامی اسلامی جامعات میں بھی سر فہرست ہے . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی نے یونیورسٹیوں کی رینکنگ کرنے والی برطانیہ کی ایجنسی ٹائمز ہائیر ایجوکیشن (دی) کی جاری درجہ بندی میں 200 درجے کی ترقی پالی ہے جس کے بعد جامعہ کو بہترین 601 سے 800 جامعات کی کیٹگری میں شامل کر لیاگیا ہے،اس کے ساتھ ساتھ اسلامی یونیورسٹی کو پورے پاکستان کی جامعات میں انٹرنیشنل آوٹ لک کی کیٹگری میں اول نمبر دیا گیا ہے . جاری کردہ نتائج کے مطابق اسلامی یونیورسٹی کی رینکنگ میں سال 2022 کے لیے 200 درجے کی بہتری آئی ہے جبکہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کو ملک بھر سے اس عالمی رینکنگ میں
حصہ لینے والی 21 جامعات کی فہرست میں کارکردگی کی بنیاد پر سال 2022 کے لیے دوسری پوزیشن دی گئی ہے .
متعلقہ خبریں