ایک آدمی نے اسٹیبلشمنٹ کو کبھی ایسے نہیں ڈرایا جتنا وہ آج ڈرے ہوئے ہیں:عمران خان

لاہور(قدرت روزنامہ)پی ٹی آ ئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ایک آدمی نے کبھی اسٹیبلشمنٹ کو ایسے نہیں ڈرایا جتنا وہ آج ڈرے ہوئے ہیں، وہ پریشان ہیں کہ مجھے کیسے باہر رکھا جائے کیونکہ لوگ مجھے واپس لانا چاہتے ہیں . امریکہ کے ٹائمز میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں سابق وزیر اعظم

عمران خان نے اپنی حکومت کے خاتمے سے لے کر موجود معاشی صورتحال اور انتخابات کے بعد دوبار حکومت میں آنے کے منصوبوں کے متعلق بات کرتے ہو ئے کہا کہ ہماری معیشت زبوں حالی کا شکار ہو چکی ہے اور ہم تاریخ کے بدترین معاشی بحران سے گزر رہے ہیں .

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی استحکام انتخابات کے ذریعے آئے گا اور یہیں سے معاشی بحالی کا سفر شروع ہوتا ہے . اگر وہ دوبارہ حکومت میں آتے ہیں تو پاکستان کو دوبارہ پٹری پر لانے کے منصوبے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ’فوج کے بجائے طاقت کا منبہ سیاسی ادارے ہوں، یہ یقینی بنانے کے لیے ’نئے سماجی معاہدے‘ کی ضرورت ہے . انھوں نے شکوہ کیا کہ اگر (سابق) آرمی چیف کرپشن کو بڑا مسئلہ سمجھتے تو آج حالات مختلف ہوتے، میں بے بس تھا . عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ’جن لوگوں نے مجھے مارنے کی کوشش کی وہ اب بھی اقتدار میں بیٹھے ہیں اور وہ گھبرائے ہوئے ہیں کہ اگر میں واپس آیا تو ان کا احتساب کیا جائے گا . اسی لیے وہ زیادہ خطرناک ہیں .

. .

متعلقہ خبریں