لسی بناتے وقت یہ عام سی چیز ملا لیں معدہ، جگر کی گرمی، خون کی کمی اور ہڈیوں جوڑوں کا درد سب ختم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لسی بناتے وقت یہ عام سی چیز ملا لیں معدہ، جگر کی گرمی خون کی کمی اور ہڈیوں جوڑوں کا درد سب ختم کرنے میں مددگار نہایت مفید نسخہ،آج کل ہر دوسرا شخص جگر اور معدہ کی بیماری میں مبتلا نظر آتا ہے کیونکہ مناسب غذا کا نہ ملنا بھی ہمیں بیماریوں میں مبتلا کردیتا ہے۔اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ معدہ ،جگر کی گرمی خون کی کمی اورہڈیوں جوڑوں کے درد میں فائدہ چاہتے ہیں۔تو بس لسی میں یہ عام چیز ملائیں اور استعمال کریں۔ تھوڑا سا گوند کتیرہ پانی میں بھگو لیں کم ازکم

آدھا گھنٹے کے لیے۔ پھر اس پانی کو پھینک دیں۔ لسی اور دودھ کو اچھی طرح مکس کرلیں پھر اس میں مصری اور گوند کتیرے کو پیس کر شامل کرلیں۔ اور اس لسی کو دن میں ایک مرتبہ کسی بھی وقت استعمال کرلیں۔اس کا روزانہ کا استعمال آپ کے معدہ ،جگر کی گرمی خون کی کمی اور ہڈیوں جوڑوں کے درد اور جسمانی کمزوریوں کو دور کرنے میں مدد دے گا۔گوند کتیرا صحت کے لیے انتہائی مُفید ہے اور اس میں بیشمار فائدے ہیں خاص طور پر یہ گرمی میں جسم کو ٹھنڈا کرتا ہے اور سردی میں جسم کو گرم رکھتا ہے۔ لُو لگ جانے کی صورت میں گوند کتیرا جسم کے درجہ حرارت کو کم کرنے کے لیے اکسیر کا کام کرتا ہے اور اسے عام طور پر گرمی لگنے کی صورت میں پانی میں بگھو کر نرم کیا جاتا ہے اور ٹھنڈے شربت میں ڈال کر پیا جاتا ہے۔گوند کتیرا دستوں کی بیماری میں بھی انتہائی مُفید ہے یہ نظام انہطام کو بہتر بناتا ہے اور جسم کو ڈی ہائیڈریشن سے بچاتا ہےاوراس کا استعمال مردوں کی صحت پر انتہائی حیرت انگییز نتائج پیدا کرتا ہے۔ گوند کتیرا جلد کو بُوڑھا نہیں ہونے دیتا اور اُسے تروتازہ اور جوان رکھتا ہے۔یہ خواتین کی چھاتی کو بڑھانے والی ہربل ادویات میں کثرت سے استعمال کیا جاتا ہے، طبیب حضرات صدیوں سے اسے زچہ خواتین کی کمزوری دُور کرنے کے لیے خواتین کو کھلاتے ہیں کیونکہ کہ یہ زچہ اور بچہ دونوں کے لیے انتہائی مُفید ہے۔مصری ہیموگلوبن کی سطح میں کمی اینیمیا، جلد کی زردی، سرچکرانے، کمزوری اور جسمانی تھکاوٹ وغیرہ کا باعث بنتی ہے۔ مصری نہ صرف ہیموگلوبن کی سطح بڑھانے میں مدد دیتا ہے بلکہ جسم میں خون کی گردش کو بہتر کرتی ہے۔ آسان الفاظ میں مصری کھانے کی عادت جسم میں خون کی کمی کو دور کرتی ہے۔سانس میں بو مسوڑوں میں بیکٹریا کی مقدار بڑھنے کا نتیجہ ہوتی ہے۔ مصری اس سے نجات میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے اور کھانے کے بعد چٹکی بھر مصری کھانا سانس کی بو دور کرتا ہے۔مصری کا استعمال یاداشت کو بہتر بناتا ہے جبکہ دماغی تھکاوٹ بھی کم کرتا ہے۔ گرم دودھ میں مصری کی کچھ مقدار ملائیں اور سونے سے قبل پی لیں، یہ یاداشت بہتر بنانے کے لیے موثر ٹوٹکے کی طرح کام کرتا ہے۔مصری بینائی کے لیے بہترین سوغات ہے، یہ بینائی کو کمزور ہونے سے بچانے اور موتیے سے بھی تحفظ فراہم کرتا ہے، کھانے کے بعد مصری کو پانی میں ملا کر پینا بینائی کو مستحکم رکھنے اور اسے بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔

Recent Posts

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 14 پیسے کی کمی ریکارڈ

انٹربینک میں امریکی ڈالر277 روپے 60 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری…

12 mins ago

سرکاری محکموں کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام مرتب کرنےکی ہدایت

سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…

17 mins ago

چھٹیاں بڑھادی گئیں، پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن لگے گا، مریم اورنگزیب

لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…

30 mins ago

پہلے ٹی20 میں رضوان کی سب سے بڑی غلطی جو امپائرز کی نظروں بچ گئی

برسبین (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں قومی…

30 mins ago

اسموگ کی صورتحال؛ لاہور اورملتان میں ہفتے میں 3 دن لاک ڈاؤن، ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…

41 mins ago

ذہن نشین کر لیں آئینی بینچ ازخود نوٹس لے سکتا ہے، جسٹس محمد علی مظہر

26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…

55 mins ago