لاشوں کو THQ ہسپتال گوجرخان شفٹ کر دیا گیا زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم جمشید کا اپنی بیوی رفعت کے ساتھ جھگڑا چل رہا تھا جس وجہ سے رفعت بی بی ناراض ہو کر اپنے میکے گوجر خان رہ رہی تھی اور کچھ دن ہوئے اس نے ایک بچے کو جنم دیا بچے کی پیدائش پر دونوں میاں بیوی میں راضی نامہ ہو گیا اور جمشید اپنی بیوی کو تھاتھی گوڑھا لے آیا آج کسی بات پر جھگڑا ہوگیا جس پر جمشید نے 30 بور پستول سے فائرنگ کر کے اپنی بیوی رفعت بی بی اور ساس زرینہ بی بی کو قتل کر دیااور وہاں سے فرار ہو گیا ماں بیٹی دونوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجر خان منتقل کر دیا گیا . . .
گوجر خان(قدرت روزنامہ) چند دن قبل بیٹے کو جنم دینے والی ماں کو شوہر نے ساس سمیت قتل کر دیا جبکہ ملزم فرارہوگیا . تفصیلات کے مطابق شرقی گوجر خان کی یونین کونسل تھاتھی ڈھوک گوڑھا کے رہاشی جمشید ولد خضر نے نے اپنی بیوی رفعت بی بی اور اپنی ساس زرینہ بی بی کو 30 بور پسٹل سے فائر کر کے قتل کر دیا وجہ عناد گھریلو ناچاقی معلوم ہوئی ہے .
متعلقہ خبریں