نیوزی لینڈ، انگلینڈ سے سیریز اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ)نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز اور آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔چیف سلیکٹر محمد وسیم نےپریس کانفرنس میں کھلاڑیوں کے ناموں کے بارے میں آگاہ کیا۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے اور یہی ٹیم یہی ٹیم نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز میں بھی حصہ لے گی۔آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا آغاز 17 اکتوبر سے یو اے ای میں ہوگا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی ہوم سیریز 17 ستمبر

سے شروع ہوگی۔اس سے قبل نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی ون ڈے ٹیم کا اعلان گذشتہ دنوں کیا گیا ہے۔نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے جبکہ اعلان کردہ ابتدائی اسکواڈ میں 20 کھلاڑیوں نے جگہ بنائی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مڈل آرڈر بیٹسمین افتخار احمد اور خوشدل شاہ کی قومی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ زاہد محمود، شاہنواز دھانی، محمد وسیم جونیئر اور وکٹ کیپر محمد حارث بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔حارث سہیل، سلمان علی آغا،سرفراز احمد اور صہیب مقصود ون ڈے اسکواڈ میں جگہ نہیں بناسکے ہیں۔قومی اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، نائب کپتان شاداب خان، عبداللہ شفیق، امام الحق، حارث رؤف، حسن علی، فخر زمان، فہیم اشرف، خوشدل شاہ، افتخار احمد، وکٹ کیپر محمد رضوان ، وکٹ کیپر محمد حارث، محمد حسنین، محمد نواز، وسیم جونیئر، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی، عثمان قادر اور زاہد محمود شامل ہیں۔خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے 11 ستمبر کو پاکستان پہنچنا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائیں گی۔اس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم پاکستان آئے گی اور 13 اور 14 اکتوبر کو راولپنڈی میں دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی

Recent Posts

ڈونلڈٹرمپ کی نامزدہ کردہ ترجمان وائٹ ہاؤس کون ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب…

25 mins ago

وفاقی حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اگلے 15 روز کے لیے برقرار رکھنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ…

35 mins ago

ہونڈا نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کرا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آٹو موبائل کمپنی ’ہونڈا‘ نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کروا…

50 mins ago

سیاست کا شوق نہیں، سب پروپیگنڈا ہے، بشریٰ بی بی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی…

1 hour ago

وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر نماز استسقا ادا، ملک کے مختلف علاقوں میں بارش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شریف کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں نماز استسقا…

1 hour ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے جبکہ…

1 hour ago