زمان پارک میں پولیس تشدداور جلاﺅ گھیراﺅ کامقدمہ ، حماد اظہر اور فوادچودھری کی عبوری ضمانت 13 اپریل تک منظور

لاہور(قدرت روزنامہ)زمان پارک میں پولیس تشدداور جلاﺅ گھیراﺅ کے مقدمہ میں حماد اظہر اور فوادچودھری کی عبوری ضمانت 13 اپریل تک منظورکرلی گئی .

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں حماد اظہر اور فواد چودھری کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، دونوں ملزمان کے وکلا نے دوبارہ ضمانتیں دائر کی تھیں .

عدالت نے دونوں کی ضمانتیں ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلیں،

یاد رہے کہ گزشتہ روز ملزمان کی عبوری ضمانتیں عدم پیروی کی بنیاد پر مسترد ہوئی تھیں .

. .

متعلقہ خبریں