پاک سوزوکی کمپنی کا ایک بار پھر پروڈکشن پلانٹ بند رکھنے کا اعلان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے موٹر سائیکل پروڈکشن پلانٹ کی بندش میں مزید 10 دنوں کی توسیع کر دی، جبکہ گاڑیوں کی پروڈکشن بھی 7 اپریل سے 14 اپریل تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا . تفصیلات کے مطابق پاک سوزوکی کمپنی نے پروڈکشن پلانٹ کی بندش میں توسیع گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کے پارٹس دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے کی .


کمپنی کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے لگائی گئی پاپندیوں کی وجہ سے چیزیں درآمد کرنے میں کمپنی کو مشکلات کا سامنا ہے . اس سے قبل بھی پاک سوزوکی موٹرز نے 2 سے 6 جنوری تک پلانٹ بند رکھنے کا اعلان کیا تھا، بعدازاں مارچ میں کمپنی نے موٹر سائیکل پلانٹ دوبارہ بند کر دیا تھا جو تاحال بند ہے .
کمپنی اعلامیہ کے مطابق سوزوکی موٹر سائیکل پلانٹ 15 اپریل تک کھول دیا جائے گا جس پر کام جاری ہے جبکہ گاڑیوں کی پروڈکشن 7 روز کے لیے بند کی جائے گی .

. .

متعلقہ خبریں