چھتیس گڑھ(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک عاشق کو اپنی محبوبہ کی شادی برداشت نہیں ہوئی اور اس نے بدلہ لینے کیلئے لڑکی کو شادی کے موقع پر ہوم تھیٹر میں بم چھپا کر دیا جس کے پھٹنے سے دلہا ہلاک ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع کبیر دھام میں پیش آیا جہاں پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایک سرجو نامی نوجوان نے اپنی محبوبہ کو شادی کے موقع پر ہوم تھیٹر میوزک سسٹم کا تحفہ دیا جس میں اس نے بم چھپا رکھا تھا۔
پولیس کے مطابق جیسے ہی دلہے کی جانب سے میوزک سسٹم کو چلانے کیلئے بجلی کے ساتھ لگایا گیا تو زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دلہا موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ دلہے کا بھائی بھی زخمی ہوا جو اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج چل بسا۔
پولیس کے مطابق دھماکے کی شدت سے گھر کی دیواریں اور چھت گر گئی، واقعے کے بعد ملز م کو گرفتار کرلیا گیا جس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی…
واشنگٹن (قدرت روزنامہ)جب دفتر جاتے ہوئے راستے میں آپ کو یاد آئے کہ لنچ باکس…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ…
لاہور (قدرت روزنامہ)شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار اداکارہ نرگس ہسپتال پہنچ گئیں۔اداکارہ نرگس…