نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر اعظم خان کا ردعمل آگیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیوزی لینڈ کے خلاف وائٹ بال سیریز کیلئے قومی ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر اعظم خان کا ردعمل سامنے آگیا۔گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف وائٹ بال سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان کیا گیا، افغانستان کے خلاف آرام کے بعد ٹاپ پلیئرز کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ شاہین شاہ آفریدی ورلڈکپ کے بعد پہلی مرتبہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلیں گے۔
بابر اعظم کپتان، شاداب خان نائب کپتان کی پوزیشن پر برقرار ہیں۔ احسان اللہ، زمان خان اور صائم ایوب ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل ہیں جبکہ عماد وسیم بھی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگئے۔اس کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، افتخار احمد، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی اور شان مسعود شامل ہیں۔
ون ڈے اسکواڈ میں بابر اعظم کپتان، شاداب خان نائب کپتان، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، حارث سہیل، احسان اللہ، امام الحق، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور اسامہ میر شامل ہیں۔افغانستان کے خلاف حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کارکردگی نہ دکھانے پر اعظم خان کو قومی ٹیم سے باہر کر دیا گیا۔نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر اعظم خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئےہوم سیریز کے لیے قومی ٹیم میں جگہ بنانے والے کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اعظم خان نے مزید کہا کہ’ انشااللہ ٹیم میں دوبارہ جگہ حاصل کرنے کے لیے اپنے کھیل اور فٹنس پر محنت جاری رکھوں گا’۔ واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 14 اپریل کو لاہور میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹی ٹوئنٹی 15 اور 17 اپریل کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی لاہور ہی میں کھیلا جائے گا۔
چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی 20 اور 24 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔اس کے بعد پانچ میچز کی ون ڈے سیریز شروع ہوگی، پہلا اور دوسرا ون ڈے 27 اور 29 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
تیسرا ، چوتھا اور پانچواں ون ڈے بالترتیب تین ، 5 اور 7 مئی کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

Recent Posts

مقبوضہ جموں و کشمیر، فلسطین سمیت ہر ملک میں صحافیوں پر تشدد قابل مذمت ہے:مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…

5 mins ago

آئی جی پنجاب پر اعتبار نہیں، بشریٰ بی بی بہت اہم ہیں، شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…

7 mins ago

کوئٹہ میں پولیس اہلکار کے نجی سیل پر چھاپہ، 4 نوجوان بازیاب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…

10 mins ago

شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو بڑا دھچکا لگ گیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…

29 mins ago

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج ہلاک

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…

33 mins ago

رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر 19 ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاسٹ بولر رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر…

37 mins ago