لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت نے وزیراعظم شہباز شریف کے گھر ہیلی پیڈ کی اپ گریڈ کا فیصلہ واپس لے لیا .
دی فرائیڈے ٹائمز (ٹی ایف ٹی) کی جانب سے خصوصی رپورٹ شائع ہونے کے بعد پنجاب حکومت نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ماڈل ٹاؤن لاہور میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ہیلی پیڈ کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا .
اس سے قبل پنجاب کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے امن و امان (ایس سی سی ایل او) نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں وزیر اعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ پر استعمال ہونے والے ہیلی پیڈ کو اپ گریڈ کرنے کے لیے تقریباً 88 ملین روپے کی منظوری دی تھی . لیکن اس فیصلے کو محکمہ داخلہ کے سیکشن آفیسر احمد بلال کی طرف سے 31 مارچ 2023 کو سیکرٹری خزانہ کو لکھے گئے خط کے ذریعے واپس کر دیا گیا .