الیکشن وقت پر ہوں گے، اقلیتی فیصلہ تو فیصلہ ہی نہیں ہوتا اسے ماننا کیسا: مریم نواز


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزز مریم نواز کا کہنا ہے کہ اقلیتی فیصلہ تو فیصلہ ہی نہیں ہوتا اسے ماننا کیسا، صاف اور شفاف فیصلے ہوں گے تو توہین نہیں ہوگی، ہم بھی آئین کی طرح کہتے ہیں الیکشن وقت پر ہوں گے۔روالپنڈی میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ الیکشن سے متعلق مقدمہ عمران خان اور پی ڈی ایم کا تھالیکن صرف پی ٹی آئی کو سنا گیا، جو مقبول لوگ ہوتے ہیں انہیں تین چار ججز کی ضرورت نہیں پڑتی، ثاقب نثار، باجوہ،فیض حمید کی ضرورت نہیں ہوتی، ہم پوری طرح تیار ہیں،انتخابات اپنے وقت پر ہونے چاہئیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ کیا کسی عدالت نے کبھی کسی آمر کو نااہل کیا؟ جب روکا منتخب وزیر اعظم کا راستہ روکا، آپ کا زور صرف عوام کے وزرائےاعظم پر چلتا ہے،کون سی عدالت ہے جس میں ن لیگ نہیں رلتی رہی، غلط سزائیں کاٹیں لیکن قانون کے سامنے پیش ہوکر مثال قائم کی، یہ وہی کرتے ہیں جن کا دامن صاف ہوتا ہے۔
چیئر مین پی ٹی آئی کو نشانہ بناتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ کچھ ایسے بزدل بھی ہیں عدالتی حکم نامے پر نہیں نکلتے، جب نکلتے ہیں تو کالا ڈبہ منہ پرکھینچ کر نکلتے ہیں، جب عدالت جاتےہیں تو جنگلہ گاڑی میں کلاشن کوف کے ساتھ جاتے ہیں، انہیں ضمانتیں ملتی ہیں لیکن ایک دوسرےسےگلے لگ کر رو رہے ہیں، اگر جرم نہیں کیا تو تلاشی کیوں نہیں دیتے، ہم نے تو تلاشی دی۔
ان کا کہنا تھا کہ اقلیتی فیصلہ تو فیصلہ ہی نہیں ہوتا، عدلیہ کی تاریخ میں توہین تب ہوئی جب فواد چوہدری نےکہا باہر ٹرک کھڑا ہے، ٹرک کوئی ایسی چیز ہوتا ہے جس کی بات کھلےعام نہیں کی جاتی، سوموٹو تب لینا تھا جب یاسمین راشد نےکہا سپریم کورٹ میں ہمارےبندے ہیں، پرویز الہٰی کی آڈیو پر آپ کو سوموٹو لینا تھا، جب آڈیو لیکس کی بات کی تو ان باتوں کو ٹچ ہی نہیں کیا کہ اس میں کیا ہے، عدلیہ کی عزت فیصلوں میں انصاف سے ہوتی ہے۔

Recent Posts

صحت کے شعبے کی بہتری کےلیے اقدامات کر رہے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم مل کر ایک…

25 mins ago

وزیراعظم شہباز شریف کادورہ کراچی، گورنر سندھ خود گاڑی ڈرائیو کرتے رہے

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ کراچی کے دوران گورنر سندھ کامران ٹیسوری…

1 hour ago

ایم کیو ایم کے پاس نہ وزیر اعظم کی سیٹ ہے نہ وزیر اعلیٰ اور نہ ہی میئر کراچی کی، مصطفیٰ کمال

کراچی (قدرت روزنامہ) ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ایم…

1 hour ago

وزیر خوراک پنجاب کا چھٹی کے روز دورہ،آٹے کے نرخ آویزاں نہ کرنے پر 2 معروف سپر سٹورز کو جرمانے ، فوڈ کنٹرولر کو وارننگ

لاہور( قدرت روزنامہ ) وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین چھٹی کے روز آٹے کی قیمتوں…

2 hours ago

جماعت اسلامی نے اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کردیا

ملتان (قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مہنگائی کے خلاف 12 جولائی…

2 hours ago

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ملتان میں بارش کے باعث چھت گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملتان میں بارش کے باعث چھت…

2 hours ago