پیرااولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ حیدرعلی کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

لاہور(قدرت روزنامہ) پیرالمپک کے گولڈ میڈلسٹ حیدر علی ٹوکیو سے لاہور واپس پہنچ گئے، علامہ اقبال ایئرپورٹ پر صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی نے خوش آمدید کہا اور پھولوں کے ہار پہناکر مبارکباد دی۔

ایئرپورٹ پر استقبال کرنے والوں میں حیدر علی کے گھر والے اور ان کے دوست احباب ،پاکستان سپورٹس بورڈ کے نمائندے نصر اللہ رانا سمیت بڑی تعداد میں کھیلوں سے وابستہ افراد بھی پہنچے، اس موقع پر حیدر علی زندہ باد، پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے۔
قومی ہیرو حیدر علی نے کہا کہ قوم کی دعاؤں سے یہ میڈل جیتا، عوام کا شکر گزار ہوں، گولڈ میڈل جیتنا میرا خواب تھا، گھر میں رہ کر 5 سال تک خود ٹریننگ کی۔ گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے حیدر علی پیرا اولمپکس میں سونے کا تمغہ جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔

انہوں نے ڈسکس تھرو ایونٹ میں 55.26 میٹر ڈسکس پھینک کر یہ گولڈ میڈل حاصل کیا، حیدر علی کی شاندار کارکردگی کو حکومتی اور عوامی سطح پر سراہا جارہا ہے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے ان کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار جلد حیدر علی کو مدعو کرکے یہ انعامی چیک دیں گے۔ گوجرانوالہ کے حیدر علی کا مجموعی طورپر پیرا اولمپکس میں یہ تیسرامیڈل ہے، انہوں نے 2008ء میں لانگ جمپ میں سلور میڈل جیتا، 2012ء میں وہ فٹنس مسائل کا شکارہوئے جبکہ 2016ء کے ریو پیرااولمپکس میں بھی حیدر علی نے لانگ جمپ میں کانسی کا تمغہ گلے میں ڈالا تھا، حیدر علی نے یہ کامیابی اور گولڈ میڈل پوری قوم کے نام کیا ہے۔

Recent Posts

اگلا گھنٹہ اہم ہے، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد ڈی چوک پہنچے جہاں انھوں نے پولیس فورس،…

7 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے…

7 hours ago

سوات میں سفارتکاروں کے قافلے پر حملے میں ملوث 2 دہشتگرد مارے گئے

سوات(قدرت روزنامہ)مالم جبہ میں پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک…

7 hours ago

’بہن جی‘ کا امیج ختم کرنے کیلئے فلم ’ہیٹ اسٹوری 3‘ کی، ڈیزی شاہ کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ڈیزی شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے انڈسٹری میں…

7 hours ago

وزیراعظم اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، گورنر راج کی تردید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے جبکہ…

7 hours ago

ملک میں حلالہ سنٹرز قائم ہو چکے ہیں ، اپنے موبائل پر اشتہار بھی دیکھا ، اداکارہ نادیہ خان کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ حلالہ سنٹرز بن گئے…

7 hours ago