ہریتک روشن اور تامل اداکار راما راؤ ’وار 2‘ میں آمنے سامنے ہوں گے


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ سُپر اسٹار ہریتک روشن کی سُپر ہٹ فلم وار کے دوسرے حصے کی شوٹنگ مکمل کر لی گئی ہے۔شائقین بےصبری سے ہریتک روشن کی ہٹ فلم وار کے سیکوئل کے منتظر ہیں تاہم اب مداحوں کیلئے ایک خوشخبری اور سامنے آئی ہے جو ان کی بےچینی کو مزید بڑھا دے گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم وار 2 میں ہریتک روشن کے ساتھ صرف دیپیکا پڈوکون ہی نہیں بلکہ جنوبی بھارتی سُپر اسٹار این ٹی راما راؤ بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

آیان مکھرجی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں ہریتک اور ہریتھک روشن اور تامل فلم ’آر آر آر‘ کے اسٹار جونیئر این ٹی آر پہلی مرتبہ اسکرین شیئر کریں گے۔ یہ خبر سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ اب اس فلم کیلئے ان کی دلچسپی میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

اُمید کی جارہی ہے کہ ایکشن اور تھرلر سے بھرپور وار 2 رواں سال کے اختتام تک سنیما گھروں میں پیش کر دی جائے گی۔یاد رہے کہ فلم وار کی ہدایتکاری سدھارتھ آنند نے کی تھی۔ 2019 کی اس فلم میں ٹائیگر شراف اور وانی کپور بھی تھے۔

Recent Posts

ملک دشمن عناصر پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے: حنیف عباسی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مرکزی رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ملک…

5 mins ago

ممکنہ بارشیں : وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر کے ندی نالوں کی صفائی کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جولائی میں ہونے والی ممکنہ بارشوں کے…

15 mins ago

بلوچستان سے کالعدم ٹی ٹی پی کی دفاعی شوریٰ کا کمانڈر گرفتار، ’’بی ایل اے اور را‘‘ گٹھ جوڑ کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے اڈے بنانے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے…

23 mins ago

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے حکومت کی کیا کوشش ہو گی ۔۔۔؟رانا ثناء نے واضح الفاظ میں بتا دیا

کراچی (قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے حکومت کی کیا کوشش…

29 mins ago

ہم 2010 سے آپریشن کے نام پر مارکھا رہے ہیں، فضل الرحمٰن

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے…

40 mins ago

قومی اسمبلی؛ وزارت دفاع کے 2149 ارب 82 کروڑ سمیت دیگر مطالباتِ زرمنظور

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں وزارت دفاع کے 2149 ارب 82 کروڑ سمیت دیگر مطالباتِ…

48 mins ago