عدلیہ میں تقسیم پاکستان کیلئے خطرناک ہے، شازیہ مری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ عدلیہ میں تقسیم پاکستان کے لیے خطرناک ہے، کوئی جمہوریت پسند اس تقسیم سے خوش نہیں، کوئی پاکستانی نہیں چاہتا کہ عدلیہ کے ادارے میں پھوٹ نظر آئے۔پی پی رہنما شازیہ مری نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان غیر یقینی کا متحمل نہیں ہوسکتا، ملک کو سیاسی، سیکیورٹی اور معاشی استحکام کی ضرورت ہے۔
شازیہ مری نے کہا ہے کہ مختلف اوقات میں جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے، پیپلزپارٹی نے جمہوریت کی حفاظت کے لیے قربانیاں دی ہیں، پیپلز پارٹی آئین دینے والی جماعت ہے، آج وہ جماعت بھی ان حالات میں پریشان ہے کیونکہ ہم نے جانیں دی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کبھی معین قریشی کبھی عمران خان کو لایا جاتا ہے، جب گملے میں سیاستدان اگایا گیا دھاندلی کے تمام ریکارڈ توڑے گئے، جب جب مختلف ناموں سے پروجیکٹ لانچ کیے جاتے ہیں، نقصان پاکستان کو ہوتا ہے، عمران خان کو لانے کے لیے دھاندلی کے تمام ریکارڈ توڑے گئے۔
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ سے اختیارات چھیننے کے لیے سازش کی جا رہی ہے، ذوالفقار علی بھٹو کو کس کی خواہش پر شہید کیا گیا، مولوی مشتاق نے ایک ڈکٹیٹر کی خواہش کو عملی جامہ پہنایا، جب اس نےسر پر بالٹی رکھی تو لوگوں نے کہا بھائی وہاں کچھ ہے نہیں اٹیک کرنے کو،، دما غ ہوتا تو یہ اتنا انتشار نہ پھیلاتا۔

Recent Posts

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع

اگر یہ اضافہ منظور ہوا تو جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوگا، ذرائع اسلام آباد…

1 hour ago

ملک میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

آئل اور گھی کی فی کلو قیمت میں 70 سے 75 روپے کی کمی ریکارڈ…

2 hours ago

ایک اور گاڑی کی قیمت میں ساڑھے 7 لاکھ روپے تک کمی کردی گئی

گاڑی کی نئی نظر ثانی شدہ قیمت 39 لاکھ روپے مقرر کردی گئی اسلام آباد…

2 hours ago

سولر پینل کی قیمتوں میں 65 فیصد کمی، گزشتہ سال کی نسبت کتنی بچت ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں…

2 hours ago

امریکا نے چینی الیکٹرک گاڑیوں اور سولر پینل پر 100 فیصد ٹیکس عائد کردیا

اقدام کا مقصد امریکی شہریوں کے روزگار کا تحفظ ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس امریکا (قدرت…

3 hours ago

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف کا ایک اور ٹھنڈا جھونکا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سولر…

3 hours ago