آج پوری قوم مبارکباد کے مستحق ہیں آج آئین و قانون کی جیت اور نظریہ ضرورت کو شکست ہوئی ہے،پاکستان تحریک انصاف بلوچستان
کوہٹہ(قدرت روزنامہ)چیئرمین عمران خان کی ھدایت پر سپریم کورٹ کی الیکشن کمیشن کی غیر آئینی فیصلے کو کالعدم قرار دیں کر پنجاب کی ضمنی الیکشن کی نئی تاریخ کے فیصلے کی خوشی پورے ملک کیطرح کوئٹہ پریس کلب کے سامنے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے زہر اہتمام یومِ تشکر بڑے جوش و خروش سے منایا گیا جس میں کارکنان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو آئین کی جیت اور پاکستانی عوام کی حقیقی ترجمانی ، آئین کی پاسداری کے بینرز اٹھا رکھے تھے پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام یوم تشکر سے صوبائی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر منیر بلوچ ، صوبائی سینیر نائب صدر باری بڑیچ، ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے صدر مبین خان خلجی، سیکریٹری جنرل داؤد پانیزا ئی، نوابزادہ شریف جوگیزائی، میڈیا کوآرڈینیٹر محمد آصف ترین، صوبائی نائب صدر سید میر علی اغا، ملک فیصل دہوار،یوتھ ونگ کے داؤد شاہ کاکڑ، زولیخا مندوخیل ،رحیم کاکڑ، نور خان خلجی،جمعہ خلجی، بلال اچکزئی ،سید روح اللہ آغا ،فیصل باری اچکزئی ،داود مندوخیل، عمر اچکزئی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پوری قوم مبارکباد کے مستحق ہیں آج آئین و قانون کی جیت اور نظریہ ضرورت کو شکست ہوئی ھے چند مفاد پرست ٹولہ جو اپنی مفادات کی خاطر آئین کو رودندھنا چاہتے تھے آج انکو شرمندگی اور آئین و قانون کی جیت ہوئی ھے جس پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہیں سپریم کورٹ کے مشکور ہیں اگر سپریم کورٹ کے فیصلے کے عملدار آمد پر مشکلات پیدا کی گئی تو قوم سپریم کورٹ کے حق میں سڑکوں پر ہونگیں
. .