مدینہ میں ماحول دوست الیکٹرک بس سروس کا افتتاح

مدینہ منورہ(قدرت روزنامہ)مدینہ میں آج نئی الیکٹرک بس سروس کا آغاز کیا گیا جو عوامی نقل و حمل کے دوستانہ طریقوں سے مسجد نبوی کے زائرین اور رہائشیوں کو خدمات فراہم کرے گی۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مدینہ ریجن کے گورنر اور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین، شہزادہ فیصل بن سلمان نے الیکٹرک بس سروسز کا افتتاح کیا جو کہ ماحولیات کے جدید ماڈلز میں سے ایک ہے۔

نئی الیکٹرک سروس ، مدینہ بس سروس میں شامل کر کے مدینہ کے رہائشیوں اور زائرین کی آسانی کے لیے 4 اہم راستوں پر پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کا منصوبہ ہے۔یہ سروس نیٹ ورک مسجد نبوی کے پاس سے گزرتے ہوئے شہر کے شمال کو جنوب کے ساتھ ساتھ شہر کے مشرق اور مغرب کو آپس میں منسلک کرے گا۔الیکٹرک بس اس کی اعلی آپریشنل کارکردگی کی وجہ سے نمایاں ہے۔ یہ ایک بار چارج کرنے کے بعد اپنے مخصوص ٹریک کے ذریعے 250 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرسکتی ہے۔یہ بس سروس شہزادہ محمد بن عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے کو کم سے کم وقت میں مسجد نبوی سے ملائے گی جس کی کل لمبائی 38 کلومیٹر ہے۔یہ سروس روزانہ 18 گھنٹے کے دوران 16 سے زیادہ دورے کرے گی۔الیکٹرک بس میں جدید ایئر کنڈیشنگ سسٹم، ٹرپ کی تفصیلات دکھانے والی ڈسپلے اسکرینز، اور خصوصی ضروریات والے لوگوں کی خدمت کے لیے مخصوص نشستیں شامل ہیں۔الیکٹرک بس کا اجرا قومی حکمت عملی برائے ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹکس کے تحت آتا ہے، جس کا مقصد نقل و حمل کی سرگرمیوں اور خدمات میں جدید طریقوں اور ٹیکنالوجیز کو اپنانا اور کاربن کے اخراج کو 25 فیصد تک کم کرنا ہے۔یہ حکمت عملی 2030 تک ملک میں عوامی نقل و حمل کے استعمال کو 15 فیصد تک بڑھانے اور ٹرانسپورٹ کے ماحول دوست طریقوں کے ذریعے مرکزی شہروں میں معیار زندگی کو بلند کرنے کے سلسلے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے 4 بڑے مطالبات کیا ہیں ۔۔۔؟ اسد قیصر نے تفصیلات بتا دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…

11 mins ago

میں پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں، زین قریشی کا بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…

45 mins ago

لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…

2 hours ago

بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا سامنا

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…

2 hours ago

محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…

2 hours ago

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

2 hours ago