کراچی ؛ 4 بچوں کے باپ کے قاتل ڈکیتوں کی گرفتاری کیلیے خصوصی پولیس ٹیم تشکیل


کراچی(قدرت روزنامہ) کورنگی زمان ٹاؤن میں 22 مارچ کو 4 بچوں کے باپ کودن دہاڑے ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت نہ کرنے کے باوجود فائرنگ کر کے قتل کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیےخصوصی پولیس ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔گزشتہ روز پولیس افسران مقتول کے گھر پہنچے، جہاں انہوں نے بچوں سے ملاقات کی ۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کو جلد گرفتارکرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
ترجمان کورنگی پولیس کے مطابق 22 مارچ کو زمان ٹاؤن تھانے کے علاقے کورنگی 51 سی بابا آٹے والے مزار کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جس میں شہری محمدحسیب کو دوران ڈکیتی مزاحمت کیے بغیرمسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس پر ایس ایس پی کورنگی نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے۔
3 روز قبل مقتول حسیب کی معصوم بچیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں معصوم بچیوں نے دل افسردہ کردینے والے جملوں کے ساتھ کہا کہ اپنے بابا کے بغیرعید کیسے منائیں گے۔ ایس ایس پی کورنگی ساجد امیر سدوزئی نے فوری ایس ڈی پی او کورنگی اسلم جوئیہ اور ایس ایچ او زمان ٹاؤن افتخار آرائیں کو مقتول محمد حسین کے گھر روانہ کیا۔
ایس ڈی پی او کورنگی اور ایس ایچ او زمان ٹاؤن نے مقتول محمد حسیب کے بچوں سے ملاقات کی اور مالی معاونت کی ساتھ یقین دلایا کہ کورنگی پولیس آپ کے ساتھ ہے۔ ایس ڈی پی او کورنگی نے معصوم بچیوں کو یہ بھی یقین دہانی کروائی کہ ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جاے گا۔ ایس ایس پی کورنگی کی جانب سےمعصوم بچیوں اور فیملی کی مالی معاونت ماہانہ طورپر کی جائے گی۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

5 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

5 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

5 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

6 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

7 hours ago