یوم دفاع کی تقریب میں نہیں گیا،نوٹس پر احتساب عدالت آیا ہوں، وزیر اعلیٰ سندھ

(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 6 ستمبر کو ہمیشہ یوم دفاع کی تقریب میں ہوتا ہوں، آج عدالتی نوٹس پر احتساب عدالت آیا ہوں جبکہ تفتیشی افسر ہی عدالت میں موجود نہیں ہیں۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ نوری آباد پلانٹ کےغیر قانونی ٹھیکوں اورمنی لانڈرنگ ریفرنس میں جو والیوم ہمیں فراہم کیے گئےان میں اکثر صفحات ہی غائب ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کورونا صورتحال سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، ڈیڑھ ماہ پہلے کورونا کی وبا کراچی اورحیدرآباد میں پھیل گئی تھی جس کے باعث ایک ہفتےکا لاک ڈاؤن لگایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں کورونا کی شرح 7 سے 8 فیصد ہے،سندھ حکومت کی ایس او پیز پر عوام نے عمل کیا جبکہ ہم کورونا کے حوالے سے کوئی بھی چیز عوام سے نہیں چھپاتے،ہم صوبے میں زیادہ سے زیادہ ویکسینیشن کی کوشش کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ کورونا ایس او پیز کے حوالے سے ہم نے سندھ میں سخت پروٹوکول رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کو ابھی تک یو کے کی ریڈ لسٹ سے نہیں نکالا گیا ہے۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف نوری آباد پلانٹ کےغیر قانونی ٹھیکوں اور منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت ہوئی، مراد علی شاہ سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

جج احتساب عدالت نے استفسار کیا کہ تفتیشی افسر کو بلائیں، اشتہاری ملزم محمد علی کی پراپرٹیز کی تفصیل بھی پیش کرنی ہے،اگر تمام ملزم موجود ہیں تو آج فرد جرم عائد کر دیتے ہیں۔

وکیل صفائی نے عدالت میں کہا کہ ہمیں ریفرنس کے جو والیوم فراہم کیے گئے ان میں اکثر صفحات غائب ہیں، جج احتساب عدالت نے کہا کہ اس متعلق بھی تفتیشی افسر سے پوچھ لیتے ہیں۔

احتساب عدالت نے نیب ریفرنس میں تفتیشی افسر کو طلب کر لیا جس کے سبب سماعت میں ایک گھنٹے کا وقفہ کر دیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو حاضری لگا کر واپس جانے کی اجازت دیدی گئی۔

Recent Posts

4 ماہ میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 43 روپے کی کمی!اشیائے ضروریہ پر کتنا اور کیسا اثر پڑا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے مئی کے بعد سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں…

17 mins ago

بھوک پر قابو پانے کے لیے زمبابوے کا 200 ہاتھیوں کو ذبح کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے خشک سالی اور جنگلات میں لگنے والی آگ…

24 mins ago

کورونا ویکسین سے متعلق منفی خبروں کے بعد بل گیٹس اور بیٹی کے تعلق میں دراڑیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بل گیٹس کی بیٹی فیب گیٹس نے کورونا ویکسین سے متعلق اپنے…

31 mins ago

قومی ترانے کی بے ادبی، پاکستان نے افغان قونصل جنرل کی وضاحت مسترد کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے قومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے کے معاملے پر افغان…

55 mins ago

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

6 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

6 hours ago