انتخابات کی تاریخ صرف الیکشن کمیشن دے سکے گا،حکومت نے قانون سازی کی ٹھان لی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) انتخابات کی تاریخ صرف الیکشن کمیشن دے سکے گا،حکومت نے قانون سازی کی ٹھان لی . میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 میں مزید ترمیم کا فیصلہ کر لیا گیا،الیکشن ایکٹ کے سیکشن 57 اور 58 میں ترامیم پر کام شروع ہو گیا ہے .

سیکشن 58 کے تحت انتخابی شیڈول کے اجرا کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے،سیکشن 57 میں ترمیم کے بعد انتخابات کیلئے پولنگ ڈے تجویز کا اختیار بھی الیکشن کمیشن کا ہو گا .
ذرائع کے مطابق سیکشن 57 میں صدر مملکت کے پولنگ ڈے سے متعلق اختیارات میں ترمیم کی تجویز بھی زیر غور ہے،الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے متعلق مسودہ منگل کو پارلیمانی امور کے حوالے کیے جانے کا امکان ہے . دوسری جانب الیکشن کمیشن کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے وزارت خزانہ نے فنڈز جاری کر دئیے،الیکشن کمیشن کو وزارت خزانہ نے 10 ارب روپے جاری کیے .
الیکشن کمیشن کو پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے لیے 21 ارب روپے درکار ہیں . سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب میں الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اہم فیصلہ کیا تھا . الیکشن کمیشن صوبے میں الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے تیاریاں شروع کر چکا، جبکہ گزشتہ روز روز پنجاب میں عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا،اجلاس میں مشاورت اور اہم فیصلے کیے گئے .
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق انتخابات کے حوالے سے وزرات خزانہ اور پنجاب حکومت سے کوئی خط و کتابت نہیں ہو گی . الیکشن کمیشن ذرائع نے مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کے الیکشن کے حوالے سے تفصیلی فیصلہ کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے اپنا کام کر دیا ہے، اب باقی ادارے اگر سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نہیں کرتے تو وہ سپریم کورٹ کا اور ان کا معاملہ ہے .

. .

متعلقہ خبریں