زرتاج گل کیخلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ لگاناشہری کومہنگاپڑ گیا

ڈیرہ غازیخان (قدرت روزنامہ)وزیرمملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل کے خلاف پوسٹ لگانا شہری کاجرم بن گیاپولیس آفیسر کے حکم پر یکے بعد دوناجائز مقدمات درج محکمہ ہیلتھ کے ملازم خضرنواز کوگرفتارکرکے حوالات میں بند کردیاکھلی کچہری میں عوام الناس کی طرف سے آواز بلند کرنے پر ڈی پی او عمر سعید ملک نے نوٹس لیکر SPانوسٹی گیشن حسن جاوید سے رپورٹ طلب کرلی اگلے ایک گھنٹے میں خضر نوا ز کو دونوں مقدمات سے بے گناہ کرکے رہا کردیاگیا ہے باوثوق ذرائع کے مطابق وفاقی زرتاج گل
​​​​​​​کے خلاف محکمہ ہیلتھ کے کمپیوٹرآپریٹر خضرنواز کی طرف سے پوسٹ فیس بک پر لگانے پر ان کو سبق یاد دلانے کیلئے ایک اعلی آفیسر کی آشیر باد حاصل کرکے اور خضر نواز جوسابق پولیس ملازم اسسٹنٹ سب انسپکٹر بھی رہ چکے ہیں کے خلاف تھانہ صدر میں بے بنیاد مقدمہ درج کرتے ہوئے بہانابنایاگیا کہ خضر نواز کی فیس بک آئی ڈی میں ASIلکھا ہوا ہے جس کی بنیاد پر مقدمہ درج کرایاگیا توخضر نوازنے عبوری ضمانت کرائی تو آفیسر موصوف نے متعلقہ ایس ایچ او کو بلاکر اس پر برس پڑے اور آئندہ دوگھنٹے میں خضرنواز کی گرفتاری اور حوالات میں بند تصویر نکال کر بھجوانے کاحکم دیاتو ایس ایچ او نے ایک اور مقدمہ درج کرنے سے پہلے خضرنواز کو فون کرکے تھانہ بلایا اور اس کے خلاف ایک اور بے بنیاد مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کرکے تصویر نکال کرحکم کی تعمیل کی گئی ہے بے گناہ شہری کے خلاف ایک کے بعد دوسرا مقدمہ درج کرنے پر شہریوں نے کھلی کچہری میں ڈی پی او عمر سعید ملک کو آگا ہ کیا تو انہوں نے کہاکہ وہ چند روز سے آئوٹ آف سٹی تھا ان کے علم میں نہیں ہے لیکن ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید کو فوری انکوائری کاحکم دیا اور ایس پی نے انکوائری کے دس منٹ بعد خضر نواز کی بے گناہی ثابت ہونے پر مقدمات سے بے گناہ کیااور عدالت نے گرفتارخضر نواز کی رہائی کاحکم دیا ہے ۔وزیراعلی کے شہر میں سیاسی اثرورسوخ رکھنے والے بااثرسیاستدان کی طرف سے بے گناہ شہریوں پر مقدمات درج کرنا لمحہ فکریہ ہے اور نیا پاکستان میں تبدیلی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔

Recent Posts

اگلا گھنٹہ اہم ہے، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد ڈی چوک پہنچے جہاں انھوں نے پولیس فورس،…

7 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے…

7 hours ago

سوات میں سفارتکاروں کے قافلے پر حملے میں ملوث 2 دہشتگرد مارے گئے

سوات(قدرت روزنامہ)مالم جبہ میں پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک…

7 hours ago

’بہن جی‘ کا امیج ختم کرنے کیلئے فلم ’ہیٹ اسٹوری 3‘ کی، ڈیزی شاہ کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ڈیزی شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے انڈسٹری میں…

7 hours ago

وزیراعظم اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، گورنر راج کی تردید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے جبکہ…

7 hours ago

ملک میں حلالہ سنٹرز قائم ہو چکے ہیں ، اپنے موبائل پر اشتہار بھی دیکھا ، اداکارہ نادیہ خان کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ حلالہ سنٹرز بن گئے…

7 hours ago