میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ آج پاکستان کو ان کی ضرورت پڑی تو انہوں نے استعفیٰ دیدیا . پاکستان کرکٹ ٹیم کی جو حالت ہے وہ کسی سے چھپی ہوئی نہیں . یہ ویسا ہی کام ہوا ہے جیسے طالبان نے امریکی فورسز کے ساتھ کیا . ان لوگوں کو ایسا کرنے کی ضرورت نہیں تھی . انہوں نے کہا کہ وہ جانتے تھے رمیز راجہ انہیں چھوڑیں گے نہیں ، انہیں بورڈ کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے تھا . انہیں ڈر کی بھاگنے کی ضرورت نہیں تھی . مصباح کو علم تھا رمیز کی موجودگی میں کوچنگ مشکل ہو گی . سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ بہت بڑا ایونٹ آنے والا ہے ، ہوسکتا ہے رمیز راجہ انہیں نہ نکالتے ، یہ خود کو ایکسپوز کرکے بھاگے ہیں . اگر ورلڈ کپ پاکستان ہارتا تو ان کے پاس جانے کی وجہ ہوتی . ان دونوں کا اس طرح بھاگ جانا سمجھ سے باہر ہے . ورلڈ کپ ہے پورا زور لگانا چاہیے تھا . واضح رہے کہ مصباح الحق اور وقار یونس کوچنگ کے عہدوں سے دستبردار ہو گئے ہیں . اب ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق نیوزی لینڈ سیریز میں عبوری ذمہ داری نبھائیں گے . . .
لاہور(قدرت روزنامہ) سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا کہ مصباح الحق اور وقار یونس نے ورلڈ کپ سے جان چھڑانے کیلئے استعفیٰ دیا . انہوں نے استعفیٰ ہی دینا تھا .
متعلقہ خبریں