پی ٹی آئی اپنی شرائط پر حکومت سے بات کرنا چاہتی ہے: ناصر حسین شاہ


کراچی (قدرت روزنامہ)وزیرِ بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بند گلی میں آنے کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اپنی شرائط پر حکومت سے بات چیت کرنا چاہتی ہے۔ایک بیان میں سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اسد قیصر کا کہنا ہے کہ پہلے قومی اسمبلی تحلیل کریں تو پی ٹی آئی انتخابی اصلاحات پر بات کرے گی، اگر قومی اسمبلی تحلیل ہو گئی تو اصلاحات کون کیا عمران نیازی منظور کریں گے؟
انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت سے مذاکرات تب ہوں گے جب اسٹیبلشمنٹ بھی ساتھ بیٹھے گی، پی ٹی آئی کا اصل مقصد اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیٹھ کر دوبارہ سلیکٹیڈ بننے کی کوشش ہے۔
سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ عمران نیازی پارلیمانی نظام کا مخالف اور صدارتی نظام چاہتے ہیں تاکہ کسی کو جوابدہ نہ ہوں، جارج آر ویل کے ناول ’نائنٹین ایٹی فور‘ سے متاثر ہو کر عمران نیازی ’بگ برادر‘ بن کر عوام سے سوال کرنے کا حق چھیننا چاہتے ہیں۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ عمران نیازی اقتدار میں واپس آ کر جاسوسی کا ایسا نظام لانا چاہتے ہیں تاکہ ہر شخص کی زندگی کو کنٹرول کر سکیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیازی جیسے بڑے بیمار ذہن حکمراں اس خطے پر مسلط ہوئے لیکن آج وہ تاریخ میں دفن ہیں۔

Recent Posts

سروسزچیف کی مدت بڑھانا اسکا اندرونی معاملہ، قانون سازی تسلیم کریں گے:سلمان اکرم راجہ

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…

1 min ago

رمضان شوگر مل کیس؛ دیکھنا ہے ریفرنس پر سماعت کا اختیار ہے یا نہیں، جج اینٹی کرپشن

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…

8 mins ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کاآج رات بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…

11 mins ago

آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج 2025 منظور کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…

13 mins ago

امریکی آج اپنا نیا حکمران چُنیں گے

اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…

14 mins ago

چینی کا معاملہ ،وفاق اور خیبر پختونخوا پھر آمنے سامنے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…

22 mins ago