اسلام آباد (قدرت روزنامہ)راحت فتح علی خان نے شکوہ کیا ہے کہ دنیا بھر سے ایوارڈز حاصل کیے مگر پاکستان کے کسی حکومتی ادارے کی جانب سے تعریفی خط تک نہیں ملا۔عالمی شہرت یافتہ گائیک راحت فتح علی خان نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا خاندان 6 سو سال سے فنِ قوالی کی خدمت کر رہا ہے۔
آکسفورڈ یونیورسٹی سے فنِ قوالی میں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری رکھنے والے استاد راحت فتح علی خان نے کہا کہ نئے موسیقی کے طالب علم سے درخواست کروں گا کہ وہ کسی استاد کے پاس نہ جائیں بلکہ آن لائن موسیقی کی تربیت حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا شاہ زمان اپنے خاندان کا نام روشن کرے گا، ہم ساری زندگی موسیقی کے طالب علم رہتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں استاد راحت فتح علی خان نے بتایا کہ آج بھی کئی گھنٹے ریاض کرتا ہوں۔انہوں نے بتایا کہ اقوامِ متحدہ اور نوبل پرائز کی تقریب میں ہیڈ لائن سنگر کی حیثیت سے پرفارمنس دینا ہمیشہ یاد رہے گا۔
راحت فتح علی خان نے یہ بھی کہا کہ مہنگائی کے خاتمے کے لیے دولت مند طبقہ میدان میں آئے اور غریبوں کی مدد کرے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…