اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کانگریس وومن ایلیسا سلاٹکن کی جانب سے امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن سے پاکستان میں جمہوری اقدار کے لیے خط لکھوانے کے لیے 100 اراکین کانگریس کے دستخطوں پر مشتمل خط ان کو بھیجا جائے گا۔
کانگریس وومن ایلیسا سلاٹکن نے ریاست مشی گن میں پاکستانی ڈاکٹروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 100 اراکینِ کانگریس سے امریکی وزیرِ خارجہ کو خط لکھوا رہے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ پاکستان میں جمہوری آزادی ہو۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ پاکستان میں اظہارِ رائے اور اجتماعات کی آزادی ہو، یہ آزادی ہو کہ لوگ بتائیں کہ حکومت کیسے قیادت کرے، پاکستانیوں کو اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کی آزادی ہونی چاہیے۔
ایلیسا سلاٹکن نے کہا کہ انٹونی بلنکن پاکستان میں جمہوری اقدار کے لیے دباؤ ڈالیں، پاکستان میں پچھلے چند سال جمہوریت کے لیے سخت رہے ہیں، پاکستانی امریکن کمیونٹی میرے لیے بہت اہم ہے۔ایلیسا سلاٹکن مشی گن سے ایوانِ نمائندگان کی ڈیموکریٹ رکن ہیں، وہ امریکی سینیٹ کا الیکشن لڑ رہی ہیں۔
مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف واضح اور دو ٹوک ہے، ایرانی وزیر خارجہ عباس…
ماہرہ اور شاہ رخ خان 2017 میں فلم رئیس میں ایک ساتھ بڑے پردے پر…
میلبرن(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک…
پہلے کئی آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جسے سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے تائید…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) عدالت نے سینیٹ ہال میں گھسنے اور اسلحہ لے جانے…
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی…