وزیراعظم اور وفود نے غیرملکی دوروں پر9ماہ میں ایک ارب سے زائدخرچ کر ڈالے


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف اور وفد کے موجودہ مالی سال کے 9ماہ میں غیر ملکی دوروں پر ایک ارب 3 کروڑ 13 لاکھ91 ہزار روپے خرچ کیے گئے ، تفصیلات دنیا نیوز نے حاصل کرلیں .
وزیراعظم شہباز شریف اوران کے ہمراہ بیرون ملک جانیوالے وفود کے دوروں ، قیام و طعام اور دیگر اخراجات پر مالی سال 2022-23 کے نو ماہ کے دوران ایک ارب 3 کروڑ 13 لاکھ91 ہزار روپے کے اخراجات ہوئے ہیں .

وزیراعظم کے بیرون ممالک دوروں پر مختلف ادائیگیوں، عطیات ، رجسٹریشن و فیسوں کی مد میں 84 کروڑ 9 لاکھ روپے خرچ ہوئے، دوروں میں مختلف اخراجات میں 14 کروڑ33 لاکھ 44ہزار روپے ادا کیے گئے .
موصول تفصیلات کے مطابق کانفرنس، ورکشاپس و سیمینار کی مد میں 20 لاکھ روپے کے اخراجات آئے، اخبارات ، جرائد اور کتابوں پر 5لاکھ 98ہزار روپے خرچ کیے گئے جبکہ بیرون ممالک دیگرامور کی مد میں2 کروڑروپے اخراجات ہوئے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں