وزیراعظم اور وفود نے غیرملکی دوروں پر9ماہ میں ایک ارب سے زائدخرچ کر ڈالے


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف اور وفد کے موجودہ مالی سال کے 9ماہ میں غیر ملکی دوروں پر ایک ارب 3 کروڑ 13 لاکھ91 ہزار روپے خرچ کیے گئے ، تفصیلات دنیا نیوز نے حاصل کرلیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اوران کے ہمراہ بیرون ملک جانیوالے وفود کے دوروں ، قیام و طعام اور دیگر اخراجات پر مالی سال 2022-23 کے نو ماہ کے دوران ایک ارب 3 کروڑ 13 لاکھ91 ہزار روپے کے اخراجات ہوئے ہیں ۔وزیراعظم کے بیرون ممالک دوروں پر مختلف ادائیگیوں، عطیات ، رجسٹریشن و فیسوں کی مد میں 84 کروڑ 9 لاکھ روپے خرچ ہوئے، دوروں میں مختلف اخراجات میں 14 کروڑ33 لاکھ 44ہزار روپے ادا کیے گئے۔
موصول تفصیلات کے مطابق کانفرنس، ورکشاپس و سیمینار کی مد میں 20 لاکھ روپے کے اخراجات آئے، اخبارات ، جرائد اور کتابوں پر 5لاکھ 98ہزار روپے خرچ کیے گئے جبکہ بیرون ممالک دیگرامور کی مد میں2 کروڑروپے اخراجات ہوئے ہیں۔

Recent Posts

وی پی این کا استعمال غیرشرعی قرار دینے پر رانا ثنااللہ راغب نعیمی کے خلاف بول پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے ملک میں وی پی این کے…

3 mins ago

’بلیو اسکائی‘ سوشل ایپ کیا ہے، روزانہ لاکھوں صارفین اسے کیوں جوائن کر رہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا نیٹ ورکس میں حالیہ ایک نیا اضافہ ’بلیو اسکائی‘ کے…

1 hour ago

ٹائٹینک ریسکیور کو تحفے میں دی گئی سونے کی گھڑی کتنے میں نیلام ہوئی؟، جان کر آپ بھی حیران ہوں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹائٹینک کے کریش ہونے کے بعد ڈوبتے ہوئے 700 سے زیادہ افراد…

1 hour ago

ٹک ٹاکرز کی نازیبا ویڈیوز لیک ہونے پر مشی خان میدان میں آگئیں، خواتین کو اہم مشورہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی نازیبا ویڈیوز…

2 hours ago

کسان اتحاد نے زرعی آمدنی پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ مسترد کردیا، احتجاج کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کسان اتحاد نے حکومت کی جانب سے زرعی آمدنی پر ٹیکس…

2 hours ago

نشتر اسپتال ملتان سے ایڈز کا پھیلاؤ، ہوشربا انکشافات سامنے آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملتان کے نشتر اسپتال میں سے پھیلنے والے ایڈز سے متعلق کی…

2 hours ago