عمران خان پاکستان کو تباہی کی جانب دھکیل رہے ہیں : شرجیل میمن


کراچی (قدرت روزنامہ) وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کاکہنا ہے کہ عمران خان کی وجہ سے ملک تقسیم ہورہا ہے ، یہ شخص آج بھی ملک کو تباہی کی جانب دھکیل رہا ہے ۔وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن ملک میں ایک جعلی ، دھوکے باز ،ناسور وزیراعظم کو قانونی طور پر آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے نکالا گیا، اس سےقبل جتنےبھی وزیراعظم نکلے کسی ناکسی سازش کےتحت نکلے، عمران خان ملک کا واحد وزیراعظم تھا جس کوپارلیمنٹ کی روایت کے مطابق گھر بھیجا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی واحد جماعت تھی جس نے کہا ہمارے خلاف کرمنلز انویسٹی گیشن نہ کی جائے، کے پی کے بی آرٹی پوری پی ٹی آئی کو بے نقاب کرنے کیلئے کافی ہے، عمران خان کی انویسٹی گیشن نہ کرنے کا جواز کیا ہے؟ عمران خان کےدور میں الیکشن کمیشن بھی جعلی طریقے میں شامل تھا۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں کسی نےبھی ملک میں پولورائزیشن نہیں پھیلائی ، اس کی وجہ سے معیشت پربہت پریشر ہے، اس نے اداروں میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش کی،عمران جن کی وجہ سےاقتدار میں آیاانہی پرالزامات لگائے، 2018 کا الیکشن فکس تھا ، جب تک میچ فکس نہیں ہوعمران خان میچ نہیں کھیلتا۔
وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ حکومت سندھ عوام کے اوپر مزید کسی قسم کا بوجھ نہیں ڈالنا چاہتی، جن افرادکی تنخواہ50ہزارسےکم ہے، چاہتےہیں انکو65روپےکلوآٹا فراہم ہوسکے، مزیدبس سروس کراچی میں شروع کرنےجارہےہیں ، 13اپریل سےملیر میں ای وی بسوں کی سروس شروع کی جارہی ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ 14اپریل کوبحریہ ٹاؤن سےٹینک چوک اورنمائش تک ایک اورروٹ ہوگا، ای وی بسوں کےدونئے روٹس شروع ہورہےہیں، نارتھ کراچی سےنیوکراچی،سہراب گوٹھ ،ایف بی ایریاسےٹاور،ڈاک یارڈتک پیپلزبس کاروٹ شروع ہوگا۔

Recent Posts

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

6 mins ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

13 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

22 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

48 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

7 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

7 hours ago