کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و وفاقی وزیر ہاوسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے کہا ہے وفاقی حکومت اپنی مدت پوری کرنے کے بعد ملک میں عام انتخابات کرائیگی، عام انتخابات سے پہلے صوبائی انتخابات ملکی سالمیت کے لیے زہر قاتل ہوں گے،جمعیت علمائے اسلام ہر وقت عام انتخابات کیلئے تیار ہے
مگر کسی کی خواہشات پر انتخابات کے حق میں نہیں ہے . افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں استحکام کیلئے عام انتخابات شفاف اورایک دن کرائے جائیں،صرف ایک صوبے میں انتخابات تباہی کا سبب ہوں گے، تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن سے متعلق مشاورت کرنی چاہیے .
انہوں نے کہا کہ آزادی کی جنگ لڑنے والا پہلا بزدل ہے جو کالے ڈبے منہ پر پہن کر باہر نکلتا ہے، عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنا کر خود چارپائی کے نیچے چھپ جاتا ہے، عمران خان نے اپنی کرسی کی خاطر ملک کیخلاف سازش کی . انہوں نے کہا کہ وقت اور حالات کا تقاضا یہی ہے کہ تمام ادارے ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی کیلئے جدوجہد کریں،عمران نیازی نے ہمیشہ ملکی مفادات کی بجائے امریکہ کی خوشنودی کیلئے کام کیا ہے جس کی ہم کسی صورت اجازت نہیں دینگے . انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام بلوچستان ہر وقت عام انتخابات کے لئے تیار ہے مگر آئین و قانون کے مطابق انتخابات مقررہ وقت پر ہونے چاہیے، وفاقی حکومت اور پی ڈی ایم انتخابات سے راہ فرار اختیار نہیں کرنا چاہتے ہیں مگر کسی کی ذاتی خواہشات پر انتخابات کے حق میں نہیں ہیں . انہوں نے کہا کہ جعلی وزیراعظم عمران خان کو قانونی طورپرعہدے سے ہٹایا گیا،یہ واحد وزیراعظم تھے جنہیں آئینی طریقے سے گھر بھیجا،عمران خان نیعوام کوتقسیم کرنے کی کوشش کی اور ان کی وجہ سے معیشت پربہت دباو ہے، عمران خان نے اداروں کو متنازع بنانے کی کوشش کی اور آج تک وہ شخص ملک کوتباہی کے دہانے پرپہنچانے کے درپے ہے .
. .