مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ)مکہ مکرمہ میں مسجد حرام میں بادل برس گئے . اس رم جھم کے دوران بھی لوگوں نے طواف جاری رکھا اور لوگ بارش میں بھی اللہ کے ہاں سربسجود ہوتے رہے .
نمازیوں اور معتمرین نے بارش میں اللہ سے دعائیں مانگیں .
ہواں کے چلنے اور بادلوں کے برسنے کے دوران بھی اللہ کی خوشنودی کی خاطر لوگ عبادات کرنے اور دعائیں مانگنے میں مصروف رہے . عرب ٹی وی کے مطابق مطاف میں یقین اور سکون سے بھرے مناظر دیکھنے کو ملے . ان مناظر میں بارش کے دوران پانی میں بھیگتے ہوئے لوگوں نے طواف اور نماز ادا کی اور اللہ کے مزید قریب ہوتے دکھائی دئیے . تصاویر میں دیکھا گیا کہ لوگ بارش میں خوشی مناتے ہوئے روحانی ماحول میں اللہ کے سامنے دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے ہوئے ہیں . لوگ عمرہ کے مناسک ادا کرنے میں خوش دکھائی دے رہے ہیں . اس موقع پر صدارت عامہ برائے امور مسجد حرام و مسجد نبوی کے سربراہ ڈاکٹر السدیس نے سکیورٹی، سیفٹی، ایمرجنسی ریسپانس کے حوالے سے فیلڈ پلان تیار کرنے اور اس پر عمل کرنے کی ہدایت جاری کردی . بارش کی صورتحال سے نمٹنے کی پہلے سے تیاری تھی اور انتظامیہ نے اس موقع پر اپنے انتظامات کو بڑھا دیا تاکہ معتمرین اور نمازیوں کو کسی بھی قسم کی مشکلات سے بچایا جا سکے .
. .